یاقوت پورہ میں اتوار کو جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام جلسہ سیرت سیدنا حضرت ابراھیمؑ
عامتہ المسلمین (مرد وخواتین) سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل
حٰیدرآباد،30مئی(پریس نوٹ)
جماعت اسلامی ہند یا قوت پوره و ریاست نگر کے زیراہتمام یکم جون 2025ء بروز اتوار صبح 10:30 تا 12:30 بجے دن بمقام سعید وِلا فنکشن ہال رین بازار، یا قوت پور، حیدرآباد پر جلسہ سیرت سیدنا حضرت ابراھیمؑ منعقد ہوگا۔ حافظ محمد رشاد الدین صاحب (معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ) کا بعنوان حج اور آیات بینات پر خصوصی خطاب ہوگا۔محمد عماد الدین صاحب (رکن جماعت اسلامی ہند،ریاست نگر) بعنوان دور حاضر میں اسوہ ابراہیمیؑ کی اہمیت مخاطب کریں گے۔ آج بھی ہو جو براہیمؑ کا ایماں پیدا اس عنوان پر محمد خالد عبد الرحمن صاحب ایڈوکیٹ (رکن جماعت اسلامی ہند، یاقوت پورہ) مخاطب کریں گے۔محمد ذکی الدین صاحب (معاون امیر مقامی یاقوت پورہ) کی تلاوت و ترجمانی سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ترانه برادر محمد حسن البنا ( ممبر ایس آئی او یا قوت پورہ) پیش کریں گے۔ افتتاحی کلمات فاروق طاہر صاحب (امیر مقامی یا قوت پورہ) کے ہوں گے۔امیر مقامی ریاست نگر، محمد حسام الدین متین صاحب کے اختتامی کلمات ہوں گے۔عبد المجیب صہیب صاحب ، تنظیمی سکریٹری یاقوت پورہ پروگرام کی نظامت کریں گے۔خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔ ناظم اجتماع میر مقصود علی ہاشمی صاحب نےعامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر9391379786 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔