Skip to content
نئی تشکیل شدہ سولیڈیرٹی یوتھ موومنٹ دہلی کا باضابطہ آغاز
فلاح و بہبود اور سماجی بیداری کو فروغ دینے کی ایک کوشش
نئی دہلی 31مئی(پریس ریلیز)نئی تشکیل شدہ سولیڈیرٹی یوتھ موومنٹ دہلی کا باضابطہ آغاز سلیم اللہ خان، امیر حلقہ، جماعت اسلامی ہند، دہلی نے کیا، جنہوں نے لوگو کی نقاب کشائی بھی کی۔
ریاستی کمیٹی کے معزز ممبران ڈاکٹر راحیل، مولانا نور الاسلام، ابوالاعلیٰ سبحانی، بی آر ابوالکلام، اور . محمد عمرکی طرف سے لانچنگ کی گئی۔
اس موقع پر سلیم اللہ خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی نے کہا کہ ہم کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے کھڑے ہیں۔ہم بہتر معاشرے کی تعمیر میں تعلیم، کاروبار، فلاح و بہبود اور سماجی بیداری کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یوتھ کلچرکے ذریعے ہم فن، ڈرامہ، مواد کی تخلیق، اور بامعنی ڈیجیٹل اظہار کے ذریعے تخلیقی، باشعور نوجوانوں کی ثقافت کی تعمیر میں یقین رکھتے ہیں۔
نوجوانوں کے چیلنجز کو حل کرنا،بے مقصدیت اور خاندانی مسائل تک – ہم مدد اور رہنمائی کے ساتھ نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سماجی و سیاسی بیداری کے تحت ہم نوجوانوں کو انصاف کا دفاع کرنے، آئینی اقدار کو برقرار رکھنے اور ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میںحصہ دار بننے کی تلقین کرتے ہیں۔ دہلی کے نوجوان ہمارے ساتھ شامل ہوں،ہماری آواز بنیں ۔
Like this:
Like Loading...