Skip to content
آج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے احتجاجی دھرنا
مرد و خواتین اور بزرگوں و جوانوں سے شرکت کا مطالبہ
حیدرآباد،31مئی،(ایجنسیز)وقف کی حفاظت ہماری مذہبی ذمہ داری اور دستور کی حفاظت قومی ذمہ داری ہے، الحمد للہ ملک کے مسلمان پورے جوش و خروش کے ساتھ اس قانون کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ برادران وطن بھی اس مہم میں ساتھ نبھا رہے ہیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ؛ قانون وقف کے خلاف قانونی، سیاسی اور سماجی ہر سطح پر سرگرم عمل ہے، ملک گیر تحریک چلا رہا ہے، لاکھوں نہیں کروڑوں مسلمانوں نے بورڈ کی آواز پر لبیک کہا اور اس مشن کا حصہ بنتے رہے، دستخطی مہم، سیاہ پٹی، بتی گل اور احتجاجی دھرنوں و جلسوں تک ہر سرگرمی میں عوامی شرکت نے ایک نئی امید دکھائی ہے اور انقلابی روح امت میں پیدا کی ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کہ جانب سے آج1 جون 2025 کو دھرنا چوک پر احتجاجی دھرنا منظم کیا جارہا ہے، بروز اتوار دوپہر 2 تا شام 5 بجے یہ دھرنا چوک، نزد اندرا پرک، لوور ٹینک بینڈ منعقد ہوگا، اس میں حسب ذیل ممتاز علماء و قائدین کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات بھی شریک ہوں گی، تمام مسلمانوں اور برادران وطن سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
حضرت مولانا خالد سیف الله رحمانی صاحب صدر بورڈ
حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب(امیر الجامعہ النظامیہ و رکن بورڈ )
محترم جناب اکبر الدین اویسی صاحب (قائد مجلس مقننہ تلنگانہ)
حضرت مولانا سیداکبر نظام الدین صاحب (رکن بورڈ )
جناب مولانا ڈاکٹر متین الدین قادری (رکن بورڈ)
جناب ڈاکٹر محمد مشتاق علی صاحب (رکن بورڈ)
جناب ضیاء الدین نیر صاحب (رکن بورڈ و صدر مجلس تعمیر ملت)
مولانا جعفر پاشا صاحب (امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و رکن بورڈ)
مولانا ابراہیم حسینی عرف سجاد پاشاہ صاحب (رکن بورڈ، و سجادہ نشین قادری چمن)
حضرت مولانا احمد الحسینی سعید قادری (صدر قادریہ انٹرنیشنل)
حضرت مولانا سید مسعود حسین مجتہدی صاحب (رکن بورڈ، و صدر انجمن مہدویہ)
حضرت مولانا نثار حسین حیدر آغاصاحب (صدر مجلس علماء و ذاکرین، و رکن بورڈ)
مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی (جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل تلنگانہ)
مفتی محمود زبیر قاسمی (جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا)
مولانا شفیق عالم جامعی نمائندہ جمعیت اہل حدیث
ڈاکٹر خالد مبشر الظفر (امیر جماعت اسلامی تلنگانہ)
محترمہ جلیسہ یاسین سلطانہ صاحبہ(رکن بورڈ)
محترمہ حفصہ اختر صاحبہ (رکن بورڈ )
Like this:
Like Loading...