Skip to content
کتاب ’’دنیا کے دوبھائی اور دین کے دو بھائی حضرت یوسف ؒو حضرت شریف ؒ ‘‘منظرعام پر
حیدرآبادیکم جون(راست) حیدرآباد دکن کے مشہور بزرگ مقدس ہستیوں حضرت یوسف صاحبؒ وحضرت شریف صاحب ؒ کے حالات زندگی وکرامات پر کتاب ’’دنیا کے دوبھائی اور دین کے دو بھائی حضرت یوسف ؒ وحضرت شریفؒ ‘‘ منظرعام پرآچکی ہے۔ کتاب کے مصنف پرو فیسر سید مناظر احسن گیلانی ؒ (سابق صدر شعبہ دینیات جامعہ عثمانیہ ) ہے۔ کتاب کا مقدمہ بین الاقوامی معروف اسکالر ڈ اکٹر محمدیوسف الدین (سابق صدر شعبہ مذہب وثقافت جامعہ عثمانیہ) نے لکھا ہے۔
یہ کتاب بہت ہی معلومات آفریں ہے۔اس مختصر کتاب میں ان بزرگ شخصیات کی حالات زندگی، اورنگ زیب کا دکن پرحملہ،حضرت یوسفؒ وحضرت شریفؒ کے کرامات کا ذکر کیاگیا ہے۔ اب تک اس کتاب کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ حضرات یوسفینؒ کے325ویں عرس کی تقاریب حیدرآباد میں جاری ہے۔ کتاب یوسف شرف الدین ادبی ومذہبی ٹرسٹ ،11-3-855،نزدورڈماسٹر ملے پلی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات : 7893573855، 9885974828 پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔
Post Views: 3
Like this:
Like Loading...