Skip to content
جدہ،5جون(ایجنسیز)سعودی عرب میں شاہی ادارہ برائے روایتی فنون "وِرث” نے حج کے لیے آنے والے ضیوف الرحمان کا پرتپاک استقبال منفرد تحائف کے ذریعے کیا۔ یہ تحائف زمینی، بحری اور ہوائی راستوں سے مملکت پہنچنے والے حجاج کو پیش کیے گئے۔
یہ اقدام "وِرث” انسٹی ٹیوٹ نے مرکزِ توعیہ ضیوف الرحمن اور سعودی ایئرلائن کے اشتراک سے شروع کی گئی ایک خصوصی مہم کے تحت کیا، جس کا مقصد حجاجِ کرام کے مقدس سفرِ حج کو علمی اور ثقافتی طور پر یادگار بنانا ہے۔
تحائف میں ایک خوبصورت جائے نماز شامل ہے جس پر عربی میں "خیر أرض وأحب أرض”یعنی "سب سے بہترین اور محبوب سرزمین” کی تحریر کندہ ہے، جو مکہ مکرمہ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ایک دیدہ زیب مِاڈل بھی شامل ہے، جس پر روایتی نقوش اور عربی حروف نقش ہیں۔ ان اشیاء کے ذریعے سعودی ثقافت اور قومی شناخت کے خالص جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔
حجاج کو حج کے مناسک سے متعلق معلوماتی رہنما کارڈز بھی دیے جا رہے ہیں جو مرکزِ توعیہ ضیوف الرحمن کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ تحائف مکہ روڈ پر حاجیوں کے کنٹرول سینٹر، جدہ اسلامی بندرگاہ اور شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت مختلف مقامات پر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ اس استقبال کا مقصد سعودی روایتی مہمان نوازی کی عکاسی کرنا ہے۔
یہ اقدام 2025ء کو ہنرِ دستکاری کا سال* قرار دیے جانے کے تناظر میں کیا جا رہا ہے، تاکہ روایتی فنون کی آگاہی کو فروغ دیا جا سکے اور حجاجِ کرام کے لیے ایک یادگار تجربہ مہیا کیا جا سکے، جس سے سعودی ثقافتی شناخت عالمی سطح پر اجاگر ہو۔
"وِرث” انسٹی ٹیوٹ سعودی عرب میں روایتی فنون کے فروغ میں صفِ اول کا ادارہ ہے، جو اس شعبے میں مہارت رکھنے والے ہنرمندوں کی قدر افزائی کرتا ہے، ان کی سرپرستی کرتا ہے اور اس قیمتی ورثے کے تحفظ اور پائیداری کے لیے سرگرمِ عمل ہے
Like this:
Like Loading...