Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Saudi Crown Prince arrives in Mina to oversee Hajj arrangements

سعودی ولی عہد حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے منیٰ پہنچے

Posted on 05-06-2025 by Maqsood

مکہ مکرمہ،5جون،(ایجنسیز)خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج منیٰ پہنچے تاکہ امورِ حج کی نگرانی کر سکیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی "SPA” کے مطابق، شہزادہ محمد بن سلمان کے اس دورے کا مقصد حجاج کرام کی راحت اور سکون کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور خدمات کا خود جائزہ لینا ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب حجاج کرام عرفات میں جمع ہو کر حج کا رکن اعظم ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران سعودی حکام کی جانب سے ہر سطح پر باریک بینی سے نگرانی جاری رہی، اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایک سازگار ماحول مہیا کیا گیا۔

آج بروز جمعرات، صبح کے وقت حجاج کرام پوری تیاری کے ساتھ میدانِ عرفات کی طرف روانہ ہوئے، جہاں مختلف سرکاری ادارے ان کی خدمت میں مصروف تھے۔ عرفات کے مختلف حصوں میں طبی، امدادی، غذائی اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی تھیں تاکہ اللہ کے مہمانان کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

حجاج نے مسجدِ نمرہ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔ غروب آفتاب کے بعد وہ عرفات سے روانہ ہو کر مزدلفہ پہنچیں گے جو حج کے سفر میں تیسرا مقدس مقام ہے۔ یہ منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع ہے۔ مزدلفہ میں حجاج رات گزارتے ہیں، مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کے ساتھ ادا کرتے ہیں، اور پھر رمی کے لیے کنکریاں جمع کرتے ہیں۔

میدان عرفات میں سکیورٹی، طبی اور بلدیاتی اداروں کے اہل کاروں کی بڑی تعداد آج سارا دن موجود رہی۔ ایک منظم منصوبے کے تحت جبلِ رحمت کا ہسپتال، متعدد طبی مراکز اور ایمبولینس پوائنٹس پوری تیاری سے فعال رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اور اللہ کے مہمانوں کو بھرپور توجہ دی جا سکے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb