Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Pilgrims begin arriving at Muzdalifah after performing the Rukn-e-Azam in Arafat

حجاج "عرفات” میں رکن اعظم کی ادائی کے بعد مزدلفہ پہنچنا شروع ہو گئے

Posted on 06-06-2025 by Maqsood

حجاج "عرفات” میں رکن اعظم کی ادائی کے بعد مزدلفہ پہنچنا شروع ہو گئے

مکہ مکرمہ،6جون،(ایجنسیز)

دنیا کے 171ملکوں سے آئے لاکھوں حجاج کرام نے جمعرات کے روز حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کے ساتھ غروب کے ساتھ ہی مزدلفہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

جہاں پہنچ کر وہ سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حجاج آج شب مزدلفہ میں بسر کرنے کے بعد فجر نماز ادا کرنے کے فوری بعد وادی منیٰ کی جانب روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور حج کی قربانی کرنے کے بعد احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔

حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے حجاج کو مزدلفہ لے جانے کے لیے بسوں کو ان کے خیموں تک شام سے قبل ہی پہنچا دیا گیا تھا جبکہ وہ حجاج جنہیں مشاعر ٹرین کے ذریعے مزدلفہ جانا تھا انکے اداروں کی انتظامیہ نے حجاج کو بسوں کے ذریعے ٹرین سٹیشن تک منتقل کیا۔

سعودی حکومت نے حجاج کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ ’ہیٹ سٹروک‘ اور شدید گرم موسم کے دوران پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے حجاج کو بچایا جا سکے۔

اس سال کے حج کو محفوظ بنانے کے لیے، حکام نے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی ہے، ہزاروں اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ہجوم کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

رواں برس مثالی حج انتظامات کی وجہ سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا حجاج کا کہنا تھا کہ انتظامات بہت اچھے تھے موسم اگرچہ گرم تھا تاہم واٹر شاورنگ کی وجہ سے کافی سہولت ہوئی۔

میدان عرفات میں وزارت حج کی جانب سے ’نسک کیئر‘ یونٹ کی خدمت غیر معمولی طورپر مفید ثابت ہوئیں۔ نسک کیئر کے رضاکار اور اسکاوٹس حجاج کی خدمت میں مصروف رہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام نے 40 سے زائد سرکاری ایجنسیوں اور دو لاکھ 50 ہزار اہلکاروں کو متحرک کیا ہے اور حج 2024 کے دوران گرمی کے سبب پیدا ہونے والے صحت عامہ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کو دگنا کر دیا ہے۔

سعودی وزیر برائے حج نے اے ایف پی کو بتایا کہ سایہ دار مقامات کو 50,000 مربع میٹر (12 ایکڑ) تک بڑھایا گیا ہے، ہزاروں مزید افراد پر مشتمل طبی عملہ تیار ہے اور 400 سے زائد کولنگ یونٹس تعینات کیے جائیں گے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb