Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Four Israeli soldiers killed in Gaza Strip Attempted kidnapping of injured soldier

غزہ کی پٹی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک … ایک زخمی فوجی اغوا کرنے کی کوشش

Posted on 07-06-2025 by Maqsood

دبئی،7جون(العربیہ/ ایجنسیز)غزہ کی پٹی کے مشرقی اور مغربی حصوں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران خان یونس شہر کے جنوبی علاقے میں ایک بارودی عمارت گرنے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ بات العربیہ کے ذرئع نے بتائی۔ ذرائع کے مطابق جمعے کے روز 11 فوجی زخمی بھی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسی دوران ایک زخمی فوجی کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی گئی، مگر یہ کوشش ناکام رہی۔

اس سے قبل آج العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر کے جنوبی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے، جہاں ٹینکوں کی جانب سے شدید فائرنگ ہو رہی ہے۔ نمائندے نے مزید بتایا کہ فوجی کارروائیوں کو فضائی بم باری کا تحفظ حاصل ہے۔ اس دوران ان تمام افراد کو نشانہ بنا جایا رہا ہے جو پیش قدمی والے علاقوں میں حرکت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عینی شاہدین نے وضاحت کی ہے کہ ان کارروائیوں کے ساتھ ہی غزہ شہر کے مشرقی علاقے "تُفّاح” میں اسرائیلی ٹینکوں کی ایک اور پیش قدمی بھی جاری ہے، جہاں توپ خانے سے گولہ باری ہو رہی ہے۔

غزہ کی پٹی کے تباہ حال اور محصور فلسطینی علاقے میں انسانی بحران میں شدید اضافہ ہو چکا ہے، کیونکہ امدادی سامان کی رسائی نہایت محدود ہو گئی ہے۔ ادھر اسرائیل نے اپنی فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ 18 مارچ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ جاری رہنے والی جنگ بندی ختم ہو گئی تھی، اور 17 مئی سے اسرائیلی افواج نے اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ باقی تمام یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو آزاد کرانے، پورے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے اور حماس کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb