Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

حالات کی تبدیلی کچھ کہ رہی ہیں۔

Posted on 11-06-202511-06-2025 by Maqsood

حالات کی تبدیلی کچھ کہ رہی ہیں۔

ازقلم: ذوالقرنین احمد

2020 میں جس طرح سے کرونا کے خوف کے نام پر عوام کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا اور ظلم و ستم کیا گیا وہ ہم سب کو معلوم ہے اتنا ہی نہیں بلکہ کرونا وائرس کو پھیلانے کا چھوٹا الزام مسلمانوں پر لاد دیا گیا تھا اور اس کی مدعا بنا الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے خوب نفرت پھیلانے کا کام کیا یہ سب حکومت کے اشاروں کے بغیر نا ممکن محسوس ہوتا ہے ،کس طرح مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک برتا گیا خواتین کے ساتھ ہسپتالوں میں ظلم کیا گیا یہ تاریخ میں ضرور یاد رکھا جائے گا، اسی طرح کا ایک اور کھیل پھر سے شروع کرنے کی تیاری حکومت کر رہی ہیں،

کرونا وائرس کے کیس تیزی بڑھتے دکھائیں جا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کا خوف سروں پر منڈلا رہا ہے حکومت اپنی کرسی بچانے کے لیے کچھ بڑا کرنے کی تیاری میں ہے عوام کو 3 مہینے کا راشن پیشگی دیا جا رہا ہے۔ ایک وقفہ لے کر بی جے پی حکومت ون نیشن ون الیکشن کی تیاری بھی کرسکتی ہے، اس کے علاوہ زرخیز زمینوں اور تاریخی مقامات، ٹورسٹ علاقوں پر مکمل طور پر قبضہ یا قابو پانے کی کوشش کریں گی۔

اسی کے ساتھ ہندو راشٹر کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے اتنا ہی نہیں بغاوت خانہ جنگی کو روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی تیاری بھی ہوسکتی ہے۔ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو روزگار سے جوڑے چھوٹے چھوٹے بزنس شروع کریں کم انوسٹمنٹ میں زیادہ منافع والے کاروبار شروع کرنے ترغیب دیجئے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو پیسہ کمانے کے گر سکھائیے، خواتین کو گھریلو کام کاج کا ماہر بنائیے، جسمانی صحت کا خاص خیال رکھنے کی عادت ڈالیے، ملی تحریکوں کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کو فضول خرچیوں اور وقت کی بربادی سے بچاؤ کے لیے خصوصی مہم جوئی کا اہتمام کریں، تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار سے مربوط کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیے جائے۔

اپنی بچیوں کو خواتین کے خصوصی امراض طبی مسائل ایمرجنسی ادویات فرسٹ ایڈ وغیرہ کی معلومات اور نرسنگ کورسس کروائے، یہ آئیندہ مستقبلِ قریب میں بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوگے آنے والے وقت میں بہت زیادہ چیلنجز ہیں ہر مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے بچوں اور مرد و خواتین کو تربیت دیجیے، اپنے بچوں کومحنت و مشقت کا عادی بنائیے یہ کوئی خوف طاری کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ حکمت کے ساتھ مستقبل کے لیے لائحہ عمل ہے اور بھی بہت ساری چیزیں ہوسکتی ہے، اس لیے اپنے آپ کو اپنے اہل وعیال کو مضبوط بنائیے اپنے محلہ بستی پڑوسیوں کی رہنمائی کیجئے، اللہ تعالیٰ سے اپنا رابطہ مضبوط کیجیے دینی تعلیمات اور بنیادی عقائد کو گھٹی کی طرح بچوں کے ذہنوں میں داخل کیجئے اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb