Skip to content
نئی دہلی،12جون۔(ایجنسیز) ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ جمعرات کو احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 204 افراد ہلاک ہو گئے۔ احمد آباد پولیس کمشنر نے کہا کہ کسی کے لیے بھی اس حادثے سے بچنا مشکل ہے۔
اس طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ ان میں 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری تھا۔ جائے حادثہ سے اب تک 100 لاشیں مل چکی ہیں۔ زیادہ تر لاشیں اتنی بری طرح جھلس چکی ہیں کہ ان کی شناخت کرنا بہت مشکل ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔
محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری دھننجے دویدی کے مطابق احمد آباد سول اسپتال نے احمد آباد طیارہ حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ڈی این اے کے نمونے لینے کا انتظام کیا ہے تاکہ ان کی شناخت کی جاسکے۔ احمد آباد سول اسپتال کے کسوتی بھون میں ڈی این اے کے نمونے دینے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Like this:
Like Loading...