Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Mahmood Madani

احمد آباد طیارہ حادثہ پر مولانا محمود مدنی کا اظہارِغم

Posted on 13-06-202513-06-2025 by Maqsood

نئی دہلی:13جون (ایجنسیز) جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے احمد آباد میں پیش آئے اندوہناک طیارہ حادثہ پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ حادثہ صرف متاثرہ خاندانوں ہی کا غم نہیں، بلکہ پورا ملک اس درد اور المیہ میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو زندگیاں اچانک اس سانحہ کی نذر ہو گئیں، ان کے خاندان اور بعض قومی اہمیت کی حامل شخصیات کے تناظر میں ملک کے لیے یہ خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ وہ لوگ جو اپنے اعزہ و اقربا کو حسب معمول رخصت کر رہے تھے، ان کے تصور سے پرے یہ بات تھی کہ یہ جدائی ہمیشہ کی جدائی بن جائے گی۔ ایسے لمحات میں جذبات کے اظہار میں الفاظ بے بس ہو جاتے ہیں، صرف دعا اور دلی ہمدردی ہی سہارا بن سکتی ہے۔

مولانا مدنی نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت ہند اور متعلقہ ایجنسیوں سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء ہند کی اکائیوں کو بھی تلقین کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں سے رجوع کریں، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، ان کا درد ہمارا درد ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb