Skip to content
پونے: 16جون (ایجنسیز)مہاراشٹر میں شدید بارش کے دوران پونے میں دریائے اندرانی پر ایک پل گر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سانحہ میں 25 سے 30 زائرین بہہ گئے۔ پل کے گرتے ہی راحت اور بچاؤ کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ جس کے بعد دریا سے چھ افراد کی لاشیں ملیں۔ اب بھی لاپتہ افراد کی ایک بڑی تعداد بتائی گئی ہے۔
ایسے میں اس آفت سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد شاید مزید بڑھنے والی ہے۔ جائے وقوعہ پر این ڈی آر ایف کے دو عملہ موجود ہے۔ جائے وقوعہ سے ابھرنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے حادثے کی تباہی کافی حد تک واضح ہوتی ہے۔
یہ حادثہ ایک بہت پرانے پل پر پیش آیا،پل پر ٹریفک کی اجازت نہیں تھی،تاہم اتوار کو، زائرین پل کے بیچ میں سیلفی لے رہے تھے۔
حادثے کے وقت پل پر 100 سے 120 کے درمیان سیاح موجود تھے،،گزشتہ چند دنوں سے ہو رہی بارشوں کے نتیجے میں دریائے اندرانی تیز بہہ رہا ہے۔پل اچانک گرنے سے بہت سے لوگ پانی میں بہہ گئے۔
سانحہ کے مقام پر پہنچنے کے بعد سے، این ڈی آر ایف نے 38 افراد کو دریا سے نکالا ہے۔یہ حادثہ پونے کے مشہور سیاحتی مقام تیلگاؤں کے کنڈمالا میں پیش آیا۔
Like this:
Like Loading...