Skip to content
صفا بیت المال اور رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ظہیر آباد میں
پندرہ لاکھ روپئے مالیتی ایک سو ٹھیلہ بنڈیوں کی مع سازو سامان تقسیم
حیدرآباد،17جون(پریس نوٹ)
صفا بیت المال انڈیا اور رہبر فاو?نڈیشن کے اشتراک سے ظہیرآباد میں ایک اہم رفاہی مہم کا انعقاد عمل میں آیا، جس کے تحت پندرہ لاکھ روپئے مالیت کی ایک سو ٹھیلہ بنڈیاں مکمل سازوسامان کے ساتھ مستحق اور بیروزگار افراد میں تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب بروز ہفتہ \۴۱جون۵۲۰۲ء کو عیدگاہ گراو?نڈ، ظہیرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں صفا بیت المال انڈیا کی مرکزی ٹیم اور مقامی نمائندوں نے دل و جان سے انتظامی خدمات انجام دیئے۔یہ تقسیم محض ظاہری امداد یا وقتی سہارا نہیں بلکہ ایک گہری بصیرت اور طویل مدتی منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کا اصل مقصد معاشرے سے بیروزگاری کا خاتمہ، معاشی انصاف کی بحالی، اور باوقار روزگار کی فراہمی ہے۔ غربت اور محرومی صرف معاشی مسئلہ نہیں بلکہ ذہنی و سماجی پستی کا باعث بھی بنتی ہے، جو فرد کو احساسِ کمتری، انحصار اور مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیتی ہے۔ صفا بیت المال کا وژن یہی ہے کہ ضرورت مندوں کو محض محتاجی سے نہ نکالا جائے، بلکہ انہیں معاشی خود انحصاری کی راہ پر ڈال کر سماج کا فعال، باوقار اور مثبت فرد بنایا جائے۔ٹھیلہ بنڈی جیسا ایک سادہ مگر کارآمد ذریعہ معاش نہ صرف فوری آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے افراد خود کفیل، خود اعتماد اور باوقار محنت کے نظریے سے جڑتے ہیں۔ اس اقدام سے وہ طبقہ جسے اکثر خیرات یا رحم کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے آج محنت، ہنر اور خودداری کی علامت بن کر ابھر رہا ہے۔صفا بیت المال اور رہبر فاو?نڈیشن کا یہ عملی قدم اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور طریقہ کار منظم، تو وسائل کی کمی کے باوجود بڑی تبدیلیاں ممکن ہیں۔ اس خدمتِ خلق کی سرگرمی نے نہ صرف ایک سو خاندانوں کی معاشی صورتِ حال بہتر کی بلکہ بہت سے دلوں میں امید اور حوصلے کا چراغ بھی روشن کیا۔
Post Views: 1
Like this:
Like Loading...