Skip to content
واشنگٹن19جون (ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جنگ میں نہ جانے پر فیلڈ مارشل کا شکریہ، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات ہو رہی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی خصوصی دعوت پر واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
اجلاس میں آئی ایس آئی کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ تاریخی ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جنگ نہ کرنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا گیا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، پاکستان سے تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایران کے معاملے پر پاکستانی حکام سے بھی بات کی۔ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت ہو رہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایران پر حملوں کا فیصلہ نہیں کیا، وہ نہیں چاہتے کہ جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ میں جائیں۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روک دی، پاکستان ایک اہم ایٹمی طاقت ہے، مجھے یہ پسند ہے، پاکستان کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔
Like this:
Like Loading...