Skip to content
امریکہ،22جون(ایجنسیز) اقوام متحدہ نے اسرائیل اور ایران کی جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس جنگ کو پناہ گزین کے ایک اور بحران کا باعث نہیں بننا چاہیے۔
ہفتے کے روز اس امر کا اظہار اقوام متحدہ کے ادارے ‘یو این ایچ سی آر’ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ نقل مکانی کرنے والے جنگی متاثرہ شہریوں کے امور کو دیکھتا ہے۔
ادارے کے کمشنر فلپ گرینڈی نے کہا ہے پہلے ہی مشرق وسطی میں پناہ گزینوں کا ایک بہت بڑا بحران پیدا ہے اور اسے نمٹنا آسان نہیں رہا ۔
اس ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے ہی پڑوسی ملکوں میں اس طرح کی خبریں رپورٹ ہو رہی ہیں کہ تہران اور ایران کے دوسرے حصوں سے نقل مکانی ہو رہی ہے۔
یاد رہے ایران کے پڑوس میں عراق اور شام وغیرہ قریب ہیں۔ انہی ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی جنگی طیارے ایران پر حملہ آور ہو رہے ہیں ۔
اسرائیل میں ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی پناہ گاہوں کی تلاش میں ہیں۔ کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسری جگہوں پر منتقل ہوجائیں۔ اس ضرورت کے پیش نظر کئی اسرائیلی بیرون ملک منتقل ہونے کی کوشش میں ہیں۔
یہ خطہ اس سے پہلے ہی جنگ کی تباہی کا زیادہ بوجھ برداشت کر رہا ہے۔ تباہی، ہلاکتیں اور نقل مکانی کا لوگوں کو سامنا ہے۔ اس لیے ہم انہیں اجازت نہیں دے سکتے کہ ایک اور نقل مکانی کا بحران جنم لے۔
انہوں نے کہا یہ وقت ہے کہ کشیدگی کو کم کیا جائے اور لوگوں کو جبری طور پر انخلاء پر مجبور نہ کیا جائے۔ کیونکہ نقل مکانی کے بعد جلد واپسی کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔
اسرائیل نے ہفتہ کے روز بھی ایران پر حملے کیے ہیں اور ایران کے وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
Like this:
Like Loading...