Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Saudi Arabia concerned about targeting Irans nuclear facilities

ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے: سعودی عرب

Posted on 22-06-2025 by Maqsood

امریکہ،22جون(ایجنسیز)سعودی عرب نے ایران میں پیش آنے والے حالات اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اس موقع پر اپنےسابقہ بیانات کا اعادہ کیا ہے جو 13 جون 2025 کو جاری کیا گیا تھا اور جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی مذمت اور اس پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا تھا۔

سعودی عرب تمام فریقوں سے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی سے گریز کرنے اور صورتِ حال کو بگڑنے سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

سعودی عرب بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس نہایت حساس مرحلے پر اپنی کوششوں کو تیز کرے تاکہ سیاسی حل تک پہنچا جا سکے جو اس بحران کا خاتمہ کرے اور خطے میں سلامتی و استحکام کے ایک نئے باب کا آغاز ممکن بنائے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb