Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
China strongly condemns US attack on Iran, calls it a serious violation of UN Charter

ایران پر حملے کو ’یو این چارٹر‘ کی سنگین خلاف ورزی ہے،امریکی کارروائی پرچین کی شدید مذمت

Posted on 22-06-2025 by Maqsood

چین،22جون(ایجنسیز) چین کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایران میں جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیجنگ نے تمام فریقین خصوصاً اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ "بیجنگ ایران پر امریکہ کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی سمجھتا ہے”۔

چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران میں ان جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے جو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں کام کر رہی تھیں اور یہ اقدام خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔

بیان کے مطابق "یہ کارروائی نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے بھی شدید خطرہ ہے”۔

چینی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کرے اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچائے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb