غزہ، 22 جون(ایجنسیز)حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے بدھ کو اے ایف پی کو بتایا کہ ثالث ممالک کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کےلیے مذاکرات میں "حالیہ گھنٹوں میں تیزی آئی”۔طاہر النونو نے کہا، "مصر اور قطر میں برادر ثالثین کے ساتھ ہماری بات چیت بند نہیں ہوئی ہے اور حالیہ گھنٹوں میں اس میں شدت آئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کو جنگ کے خاتمے کے لیے "تاحال کوئی نئی تجویز موصول نہیں ہوئی”۔ جنگ اب 21ویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے۔
دن کے اوائل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی کے لیے مثبت امید ظاہر کی تھی۔ٹرمپ نے کہا، "میرے خیال میں غزہ کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہو رہی ہے جو میرے خیال میں ہمارے اس حملے کی بدولت ہے۔” ان کا خیال ہے کہ ایران پر امریکی حملے شرقِ اوسط پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔