Skip to content
اسرائیل 22 جون(ایجنسیز) اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز ایک اور ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملہ بظاہریمنی حوثیوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔
تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے اس ڈرون حملے کو روک لیا۔ بیان کے مطابق اس ڈرون حملے کے موثر ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے ناکام بنایا گیا۔
فوجی بیان کے مطابق اب تک یہ خیال ہے کہ یہ ڈرون طیارہ یمن کی طرف سےآرہا تھا مگر اسے اسرائیل میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا۔
Like this:
Like Loading...