Skip to content
ایران،26جون(ایجنسیز) ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔مہر نیوز ایجنسی کے مطابق قالیباف نے آج بدھ کے روز کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ہے جب امریکی صدر اور ان کے قریبی حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ حملے ضروری تھے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا جا سکے، اور مزید یہ کہ اہم جوہری مقامات "مکمل طور پر اور پوری طرح ختم کر دیے گئے ہیں۔”
اسی طرح امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کے روز کیے گئے ان حملوں کے مؤثر ہونے پر ایک بار پھر زور دیا۔ انھوں نے بدھ کے روز "پولیٹیکو” اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے مختلف بنیادی ستونوں کو بڑا اور جوہری نقصان پہنچا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ تہران اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت سے پہلے سے کہیں زیادہ دور ہو چکا ہے، اس وقت کی نسبت جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین جوہری تنصیبات (فردو، نطنز، اصفہان) کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
لیکن ایک انٹیلی جنس جائزے کے مطابق، جو امریکی وزارت دفاع کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی "ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی” نے تیار کیا اور جسے منگل کے روز امریکی میڈیا میں شائع کیا گیا، ان حملوں نے فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو بڑے پیمانے پر تباہ نہیں کیا، بلکہ صرف ایرانی جوہری پروگرام کو چند ماہ کے لیے مؤخر کیا ہے۔
واضح رہے کہ 13 جون سے اب تک اسرائیل نے درجنوں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو ہلاک کیا۔ ان میں ایرانی فوج کے سربراہ محمد حسین باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی، اور "خاتم الانبیاء” ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی شادمانی شامل ہیں۔ شادمانی کو چند دن پہلے ہی اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
اس کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روز تک ایک غیر معمولی جنگ جاری رہی اور پھر منگل کے روز جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا۔
Like this:
Like Loading...