Skip to content
آر ایس ایس کا مطالبہ: آئین کی تمہید Preamble سے سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ ہٹانے کا مطالبہ
ممبئی ،27جون(شیخ سلیم،)تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے یہ مطالبہ بالکل حال ہی میں کل (26 جون 2025) کو کیا ہے۔آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے جمعرات (26 جون) کو مطالبہ کیا کہ کانگریس کو اندرا گاندھی حکومت کی جانب سے 50 سال پہلے ایمرجنسی لگانے کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ہوسابلے نے آئین کی تمہید سے دو الفاظ سوشلسٹ اور سیکولر ہٹانے کا بھی زوردار مطالبہ کیا، جو ایمرجنسی کے دوران سابق کانگریس حکومت نے شامل کیے تھے۔
ہوسابلے نے خاص طور پر دلیل دی کہ "بابا صاحب امبیڈکر نے جو آئین کی تمہید بنائی تھی اس میں یہ الفاظ کبھی نہیں تھے۔ ایمرجنسی کے دوران، جب بنیادی حقوق معطل کر دیے گئے، پارلیمنٹ کام نہیں کر رہی تھی، عدلیہ لنگڑی ہو گئی تھی…” اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ اصطلاحات اس دور میں غیر قانونی طور پر شامل کی گئی تھیں۔آر ایس ایس نے آئین کی تمہید میں ‘سوشلسٹ’ اور ‘سیکولر’ الفاظ پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا، کہتے ہوئے کہ یہ ایمرجنسی کے دوران شامل کیے گئے تھے اور یہ کبھی بی آر امبیڈکر کے بنائے گئے آئین کا حصہ نہیں تھے۔
کانگریس پارٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، کانگریس ایم پی منکم ٹیگور نے ہوسابلے کے بیانات کے بعد آر ایس ایس پر تیکھا حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ ہوسابلے کا تمہید سے "سوشلسٹ” اور "سیکولر” ہٹانے کا مطالبہ آر ایس ایس کی بی آر امبیڈکر کے آئین کو آہستہ آہستہ کمزور کرنے کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ یہ بیان ایمرجنسی کے دور (1975-1977) کی 50 ویں برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران آیا، اسے موجودہ سیاسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے شاید دستور ہند کو آہستہ آہستہ بدلنے کی حکمت عملی بھی ہو سکتی ہے۔دستور ایک ساتھ تبدیل کرنے کی بجائے بھاجپا ایک ایک شق ایک وقت میں لیکر ہی بتدریج دستور کی ہیئت تبدیل کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے ۔
Like this:
Like Loading...