Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Our relationship with the Jamiat Ulema should not be formal, but real and intellectual.

جمعیۃ علماء ایک فکری اور نظریاتی جماعت ہے اس لیے جمعیۃ علماء سے ہمارا تعلق رسمی نہیں بلکہ حقیقی اور فکری ہونا چاہیے۔

Posted on 02-07-202502-07-2025 by Maqsood

جمعیۃ علماء ایک فکری اور نظریاتی جماعت ہے اس لیے جمعیۃ علماء سے ہمارا تعلق رسمی نہیں بلکہ حقیقی اور فکری ہونا چاہیے۔
حضرت مولانا سید مولا نا محمود اسعد مدنی مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند اور دیگر کا خطار کا خطاب

 

حیدر آباد ( کیم جولائی 2025) جمعیت علماء تلنگانہ کا ششماہی ایک روزہ مشورہ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کی زیر صدارت بمقام : پارک کونٹی نیٹل ہوٹل مہدی پٹنم حیدر آباد میں منعقد ہوا۔ قاری محمد یونس علی خان صاحب کی قرآت کلام پاک اور مولانا عنایت اللہ صاحب کی نعت کلام سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب زل سکریٹری جمعیتہ علماء نے تمہیدی کلمات میں ریاستی جمعیتہ علماء کی کارگردگی کی رپوٹ پیش فرمائی بعد ازاں آپ نے اپنے خطاب میں کہار ریاستی تلنگانہ گزشتہ ۳۰ رسالوں سے حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ کی زیر قیادت تلنگانہ و آندھرا پردیش کے اضلاع منڈل تعلقہ جات میں جمعیۃ علماء کی یونیٹوں کو مظبوط کیا اور پورے ملک میں ہماری ریاست کو ایک نمایاں ریاست بنا کر پیش کیا ۔ جس کیلئے ہم ریاستی صدر محترم کو داد تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Our relationship with the Jamiat Ulema should not be formal, but real and intellectual.

حضرت مولاناسید مولا نا محمود اسعد مدنی مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیتہ علماء ایک فکری اور نظریاتی جماعت ہے اس لیے جمعیۃ علماء سے ہمارا تعلق رسمی نہیں بلکہ حقیقی اور فکری ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ آج جمعیۃ علماء سے وابستگی ملک وملت کے لئے فائد مند ہے اور حکومتی سطح پر بھی جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی مظبوط جماعت سمجھی جاتی ہے قوموں کی کامیابی اور ترقی اس وقت حاصل ہوگی جب ہم کام کرینگے ہم کو اب پہلے سے زیادہ کام کرنے ضرورت ہے یہ سب ہمارے ایمان کی کمی کی علامت ہے کہ ہمارے پاس پہلے جیسا ایمان نہیں ہے اور جس نے جمعیتہ علماء کیلئے قربانی دے اللہ تعالی نے اس کو بادعروج دیا، اور اللہ تعالی نے اس کو وہاں سے کامیابی دے جس کو دہ سوچ بھی نہیں سکتا ۔ جماعت ملت سے ہے ملت جماعت سے نہیں ہے ملت کیلئے جماعت سے جوڑ کر کام کرنا ضروری ہے اور جمعیہ کے تمام تعمیری پروگراموں کو منڈل تعلقہ جات تک پہونچانے کی کوشش کرنی چاہیے خاص طور پر موجودہ حالات میں ہمیں اپنے اور اپنی نسلوں کے دین وایمان کے تحفظ نسل نو کو ذہنی و فکری ارتداد سے بچانے، منکرات و فواحش سے پاک صالح معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہر شہر ہر گاؤں اور ہر محلے میں منظم مکاتب دینیہ اور جمعیۃ علماء کے شعبہ جات قائم کرنے چاہئیں ۔

حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خلاب میں فرمایا جمعیتہ علماء سے وابستگی دینی ہی ہونی چاہئے اور جماعت کے تمام کاموں اور تقاضوں کو ہمیں دین سمجھ کر ہی پورا کرنا چاہیے انہوں نے پوری ملک میں جمعیتہ علماء کی جانب سے مکاتب کا جو نظام جاری ہے ہم اپنے نسلوں کے ایمان کا تحفظ مکاتب کے ذریعہ سے کر سکتے ہے اور ہم کو مکتب میں تعلیم الاسلام کی تعلیم دینے چائے کیونکہ حضرت مفتی سعید صاحب کا قول جس نے تعلیم الاسلام پڑھ لئے اس کا ایمان خطرہ میں نہیں پڑھ سکتا۔ اور انہوں نے جمعیۃ علماء کے تمام شعبہ جات پر مختصر سےروشنی ڈالی۔ حضرت مولانا عبد القوی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے جمعیۃ علماء کی جدید رکنیت سازی اور جمعیۃ علماء کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تو قارغ علماء کرام کو جمعیتہ علماء کے شعبہ جات سے جوڑی رہنا ضروری ہے ۔

جمعیتہ علماء کے شعبہ جات کا مولانا محمد عمرمحی الدین سکریٹری جمعیہ علماء حیدرآباد نے دینی تعلیمی بورڈ پر جمعیت اسٹڈی سینٹر کا مولا نا عبدالرحمن اطہر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد نے اور شعبہ جیم کا مولانا عبد اللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع و قار آباد نے اور تحفظ مدارس کا مفتی محمد یوسف نوید صاحب صدر دینی تعلیمی بود جمعیتہ علماء ضلع کریم نگر نے اصلاح معاشرہ کا مفتی محمد یاسر ندیم جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کتہ گوڑم نے ملت فنڈ کا مفتی محمد صادق حسین صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر تحفظ اوقاف کا مفتی عبد المعز شامزی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جگتال جدید ممبر سازی پر قاری محمد یونس علی خان صاحب سکریٹری جمعیہ علماء حیدر آباد جمعیتہ یوتھ کلب کا مفتی عبد الصبور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ظہیر آباد سالانہ کیلنڈ پرز مینٹیشن ریاستی جنرل سکریٹری صاحب نے پرزنٹیشن پیش کیا ۔ مولانا مفتی عبد الملک صاحب لکچر دہلی یونیوسٹی و ذمہ دار اداره فقیہ المباحثہ جمعیۃ علماء ہند مولانا عبد الستار صاحب خازن جمعیہ علماء تلنگانہ نے خطاب کیا ۔ مفتی محمد الیاس احمد حامد صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل نے جمعیتہ علماء کی اہمیت وافادیت پر خطاب کیا ۔ اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا

کہ ریاستی جمعیتہ علماء کی جانب سے ماہ جولائی کی ۱۵ سے ۲۰ تک جمعیہ علماء کی جدید ممبر سازی تحفظ مدارس و مساجد ر اور تحفظ اوقاف کے سلسلہ میں تلنگانہ کے تمام اضلاع کا نائبین صدور اور ذمہ داران جمعیتہ دورہ کرینگے ۔ اور جولائی کے آخرہ دو جمعہ جمعیتہ علماء کی ممبر سازی کیلئے مقرر کیا گیا ہے علماء آئمہ خطابہ سے درخواست ہے کہ ان دونوں جمعہ میں جمعیۃ علماء کی اہمیت اور ممبر سازی پر خطبہ کو عنوان بنا کر پیش کریں ۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس تین نشستوں پر مشتمل تھا پہلی نشست کی صدارت ریاستی صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے فرمائی دوسری نشست کی صدارت حضرت مولانا عبد القوى صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے فرمائی۔ تیسری نشست اس کی صدارت حضرت مولانا عبدالستار صاحب قامی خازن جمعیتہ علماء تلنگانہ نے فرمائی و حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی دعا پر اجلاس اختتام پزیز ہوا۔ اس اجلاس میں جمعیۃ علماء تلنگانہ کے (33) اضلاع کے صدور ونظماء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ آخر میں محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے حضرت مولانا سید مولانا محمود اسعد مدنی صاحب مدظلہ مولانا حکیم الدین صاحب مدظلہ ریاستی جمعیتہ علماء کے نائین صدور خازن اور تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb