Skip to content
نومنتخب ایرانی صدر پزشکیان ملک کو پی ایم مودی کی مبارکباد
نئی دہلی،6جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
پی ایم مودی نے ایران کے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایران میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان ملک کے 9ویں صدر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کامیابی سعید جلیلی کو 30 لاکھ ووٹوں سے شکست دے کر حاصل کی۔ ایران میں جمعے کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی۔ اس میں تقریباً 3 کروڑ لوگوں نے ووٹ دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پزشکیان کو صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ اس کے بعد ایران میں صدر کے عہدے کے لیے انتخابات ہوئے۔ 28 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار کو اکثریت نہیں ملی تھی۔
اس کے بعد دوسرے مرحلے کے انتخابات کا انعقاد پزشکیان کے درمیان ہوا۔ایران کے آئین کے مطابق، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اگر کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہیں کر پاتا ہے، تو انتخابات کا دوسرا دور سرفہرست دو امیدواروں کے درمیان ہوتا ہے۔
Like this:
Like Loading...