حیدرآباد 4جولائی (راست) محمد زید حسامی کے بموجب ایوان فاضل و عاقل،بمکان مولانا عاقلؒ حسامیہ منزل پنجہ شاہ حیدرآبادمیں بتاریخ 5جولائی بروز ہفتہ بوقت۰۱بجے شب”جلسہ سیرت خلفاء راشدینؓ وشہادت امام حسینؓ “مقرر ہے۔جس کی نگرانی حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب کر یں گے۔جلسہ کا آغا زقاری عبد القیوم شاکر صاحب کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت شریف ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری،مصطفی صدیقی حسامی،مولانا محمد محی الدین احمد حسامی،حافظ نصیر الدین حسامی اور محمدعابد حسامی پیش کریں گے۔
مولانا غوث محی الدین حسامی،مولانا شیخ طاہر حسامی،مولانا قاضی معزالدین قادری چشتی حسامی،مولانا مفتی ابراہیم حسامی اور مولانا ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی سلسلہ وارسیرت خلفاء راشدینؓ فضائل اہل بیت اطہار بیان فرمائیں گے۔نیز اخیر میں نگران جلسہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔وابستگان سلسلہ عالیہ،قادریہ،حسامیہ اور عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے پردے کا معقول انتظام رہیگا۔واضح رہے کہ یہ جلسہ ایک عرصہ دراز سے خلوت میدان میں منعقد کیا جاتا رہا،بارش کے پیش نظرمکان مولانا عاقل ؒپر منعقد کیا جارہا ہے۔