نئی دہلی4جولائی(ایجنسیز) بھارت نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اپنی پوزیشن واضح کردی ہے۔ ٹرمپ کی ٹیرف سے استثنیٰ کی آخری تاریخ 9 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ جب مرکزی وزیر پیوش گوئل سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ 9 جولائی سے پہلے مکمل ہو جائے گا، تو انہوں نے واضح الفاظ میں اس کا جواب دیا۔
پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان قومی مفاد میں تجارت کرتا ہے، ڈیڈ لائن میں نہیں۔ درحقیقت امریکہ نے چین اور ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کر لیے ہیں۔ لیکن بھارت کے ساتھ اب بھی کئی معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ ڈیل 9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔