Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
mayawati

مایاوتی کا مفرور بابا سورج پال کیخلاف پہلا بڑا بیان. کہا، بابا بھولے سمیت ’ست سنگ بھگدڑ ‘کے قصوروار کیخلاف کارروائی ہو

Posted on 07-07-202407-07-2024 by Maqsood

مایاوتی کا مفرور بابا سورج پال کیخلاف پہلا بڑا بیان.
کہا، بابا بھولے سمیت ’ست سنگ بھگدڑ ‘کے قصوروار کیخلاف کارروائی ہو

لکھنؤ،6جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ہاتھرس حادثے کے بعد پہلی بار بابا سورج پال کے خلاف بڑا بیان دیا ہے۔ کسی بھی سیاستدان کا اب تک کا یہ پہلا بیان ہے، جس نے سورج پال کے خلاف کارروائی کی بات کی ہے۔ تاہم دیگر اپوزیشن لیڈر بھی اس حادثے کے لیے پوری طرح سے حکومت اور انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا ر ہے ہیں، جس میں 121 لوگوں کی موت ہو گئی۔

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بابا بھولے اور دیگر جو ہاتھرس واقعے میں قصوروار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ایسے دیگر باباؤں کیخلاف بھی کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس معاملے میں حکومت کو اپنے سیاسی مفادات کا مطمح نظر نہیں ہونا چاہیے تاکہ مستقبل میں لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا نہ پڑے۔

مایاوتی نے کہا کہ بلکہ انہیں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے کر اپنی تقدیر بدلنی ہوگی، یعنی انہیں اپنی ہی پارٹی بی ایس پی میں شامل ہونا پڑے گا، تب ہی وہ گھوٹالوں سے بچ سکتی ہیں۔ بی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ اپنی غریبی اور دیگر تمام مصائب کو دور کرنے کے لیے ملک کے غریبوں، دلتوں اور مظلوموں وغیرہ کو بھولے بابا جیسے دوسرے بہت سے باباؤں کے توہم پرستی اور منافقت سے بہک کر اپنے دکھوں اور تکالیف میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔

اس سے پہلے سنیچر کو بابا سورج پال عرف بھولے بابا ‘ساکر وشوا ہری’ (بابا سورج پال) نے پہلی بار نیوز ایجنسی اے این آئی پر بات کی۔ حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے بابا نے کہا ہے کہ انہیں لوگوں کی موت سے بہت دکھ ہوا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بابا سورج پال نے کہا کہ 2 جولائی کے واقعہ کے بعد ہم بہت کبیدہ خاطر ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb