Skip to content
جمعیت العلماء کی ممبر سازی مہم کا حصہ بن کرکثیرتعداد میں ممبربنیں.
جمعیت العلماء گلبرگہ کے مشاورتی اجلاس سے حضرت مولانا شریف احمد مظہری کا خطاب
گلبرگہ ،5جولائی(پریس نوٹ)محمد عبدالحلیم اطہر سہروردی شعبہ نشر و اشاعت جمعیت العلماء کے پریس نوٹ کے بموجب حضرت مولانا شریف احمد مظہری صدر جمعیت العلماء ضلع گلبرگہ و نائب صدر جمعیت العلماء ریاست کرناٹک کی صدارت میں مدرسہ اسلامیہ مظاہرالعلوم کے میٹنگ ہال میں جمعیت العلماء کی مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی ، اس میٹنگ کا آغاز حضرت مولانا رفیق احمد قاسمی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،اس میٹنگ میں حضرت مولانا شریف احمد مظہری صاحب نے جمعیت کی ممبر سازی کیلئے جاری مہم میں تیزی لانے اور اس ماہ کے اختتام تک اس کو مکمل کرنے کی ہدایت دی،
حضرت مولانا شریف احمد مظہری کی امارت میں شہر کے علاوہ ضلع گلبرگہ کے تمام تعلقہ جات کے دورہ کرکے ممبر سازی کا کام کیا جارہا ہے اور حضرت مولانا شریف احمد مظہری صاحب صدر جمعیت العلماء ضلع گلبرگہ بہ نفس نفیس اس مہم کے تحت جمعیت العلماء کے ذمہ داران کے ساتھ دورے کر رہے ہیں ۔
اس کے علاوہ مشاورتی میٹنگ میںجمعیت العلماء کے تحت کارکرد مکاتب کو خود کفیل بنانے سے متعلق بھی اہم تجاویز اور مشورہ اس میٹنگ میں موجود علماء اکرام و ائمہ کرام و جمعیت العلماء کے عہدیداران و کارکنان سے لئے گئے اور آئندہ ماہ سے ان مکاتب کو خود کفیل بنانے کی ہدایت دی گئی ،اس کے علاوہ جمعیت العلماء کے تما م کاموں کو انجام دینے کیلئے مولانا منہاج الدین صاحب کی تقرری کو اتفاق رائے سے قطیعت دی گئی ،جمعیت العلماء سے متعلق کسی بھی کام کیلئے مولانا منہاج صاحب سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
حضرت مولانا شریف احمد مظہری نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کثیر تعداد میں جمعیت العلماء کے ممبر بنیں اور اس میں خواتین و حضرات دونوں ممبر بن سکتے ہیں،اس لئے ممبر سازی کی اس مہم کا حصہ بنتے ہوئے خود بھی ممبر بنیں اور اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب کو بھی ممبر بنائیں۔ممبر بننے کیلئے فارم بھی موجود ہیں اور جمعیت العلماء کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی ممبر بنا جاسکتا ہے ۔اس مشاورتی میٹنگ میں کثیر تعداد میں علماء اکرام و ائمہ کرام و جمعیت العلماء کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت فرمائی۔
Like this:
Like Loading...