Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
rahul-gandhi-on-gujarat-visit-addresses-party-workers

راہل گاندھی گجرات کے دورے پر، پارٹی کارکنوں سے خطاب

Posted on 07-07-2024 by Maqsood

راہل گاندھی گجرات کے دورے پر، پارٹی کارکنوں سے خطاب
ایودھیا کے نتائج بتاتے ہیں کہ عوامی رجحان بدل گئے : راہل گاندھی

احمدآباد،6جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کانگریس لیڈروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے راجکوٹ گیم زون حادثہ، موربی برج اور سورت حادثات کے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہم گجرات میں بی جے پی کو ہرانے والے ہیں اور کانگریس کا کوئی کارکن کسی سے نہیں ڈرتا۔اپوزیشن لیڈر اور کانگریس ایم پی راہل گاندھی نے کہا، بی جے پی کی پوری تحریک رام مندر، ایودھیا کے لیے تھی، یہ اڈوانی جی نے شروع کی تھی، انہوں نے رتھ یاترا نکالی تھی۔
کہا جاتا ہے کہ نریندر مودی جی نے اڈوانی جی کی اس رتھ یاترا میں مدد کی تھی۔ میں پارلیمنٹ میں سوچ رہا تھا کہ اڈانی امبانی جی کو پران پرتسٹھا میں دیکھا گیا تھا لیکن میں نے ایودھیا کے رکن پارلیمنٹ سے پوچھا کہ رام مندر کی پران پرتسٹھا سے پہلے پوری سیاست اسی پر تھی لیکن الیکشن میں یہ کیا ہوگیا کہ انڈیا الائنس جیت گیا؟کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا، ان سے ایودھیا کے ایم پی اودھیش پرساد نے کہا کہ، راہل جی، مجھے پتہ چلا ہے کہ میں ایودھیا سے الیکشن لڑنے والا ہوں اور جیت بھی جاؤں گا۔
انہوں نے کہاکہ ایودھیا کے لوگ مجھے کہتے تھے کہ ایودھیا میں مندر بنانے کے لیے ہماری زمین لی گئی، کئی دکانیں اور مکانات گرائے گئے اور حکومت نے آج تک لوگوں کو معاوضہ نہیں دیا۔ایودھیا میں جب بڑا ہوائی اڈہ بنایا گیا تو ایودھیا کے کسانوں کی زمین چلی گئی، جس کا آج تک کسانوں کو معاوضہ نہیں ملا۔ایودھیا کے پران پرتسٹھا میں ایودھیا کے باشندے ہی نہیں تھے۔
راہل گاندھی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اب ہم انہیں سبق سکھائیں گے اور ان کی حکومت کو توڑ دیں گے۔ نریندر مودی وارانسی سے نہیں ایودھیا سے لڑنا چاہتے تھے۔ لیکن شکست کے خوف سے انہوں نے وہاں سے الیکشن نہیں لڑا۔ وارانسی میں ہم سے کچھ غلطیاں ہوئیں، لیکن ہم نے انہیں ایودھیا میں شکست دی۔ اس بار ہم انہیں گجرات میں بھی شکست دینے والے ہیں۔ آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb