Skip to content
گلبرگہ ،7جولائی (پریس نوٹ) مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ میں عاشورہ کے دو دن روزہ افطار کا روح پرور اہتماممدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عاشورہ کے دو دن روزہ افطار کے موقع پر روزہ داروں کے لیے افطار کا باعظمت اور روحانی ماحول میں اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت افطار میں مدرسہ کے تمام اساتذہ، طلباء، معزز مہمانانِ گرامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
افطار سے قبل حضرت مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم نے عاشورہ کے روزہ کی فضیلت، پر ایمان افروز مختصربیان فرمایا۔ بعد ازاں اجتماعی دعا کی گئی ۔افطار میں کھجور، پھل، اور دیگر لوازمات کا عمدہ انتظام کیا گیا تھا۔ تجوید القرآن گلبرگہ میں ہر سال روزہ عاشورہ کے موقع پر افطار کا اہتمام ایک بابرکت عمل ہے۔شرکاء نے مدرسہ کی اس دینی و روحانی خدمت کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مدرسہ تجوید القرآن کو مزید ترقی و استحکام عطا فرمائے۔
Like this:
Like Loading...