Skip to content
نئی دہلی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی نئے ممالک پر ‘ٹیرف بم’ گرا دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ فلپائن، عراق، مالدووا، الجزائر، لیبیا اور برونائی پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ یہ حکم یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے 14 ممالک پر ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ان سات ممالک پر کتنا ٹیرف لگایا جائے گا؟
فلپائن: 25%
برونائی: 25%
الجزائر: 30%
مالڈووا: 25%
عراق: 30%
لیبیا: 30%
سری لنکا: 30%
ٹرمپ نے برکس ممالک پر 10 فیصد ٹیرف ٹیکس لگا دیا۔
ٹرمپ نے ان ممالک کے رہنماؤں کو ایک سرکاری خط لکھ کر یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل 8 جولائی کو ٹرمپ نے برکس ممالک پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا بھی انتباہ دیا تھا۔ برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ‘برکس میں شامل ممالک کو جلد ہی 10 فیصد ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ برکس امریکہ کو نقصان پہنچانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
Like this:
Like Loading...