Skip to content
برطانیہ،24جولائی( ایجنسیز)برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی "امبری” نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ایک چھوٹی کشتی پر سوار مسلح افراد نے یمن کے ساحل کے قریب ایک بحری ٹینکر پر فائرنگ کی۔
کمپنی کے مطابق یہ واقعہ المخا بندرگاہ کے شمال مغرب میں 30 سمندری میل کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کے قریب کم از کم دو دھماکے ہوئے۔
برطانوی میری ٹائم سیکورٹی کمپنی "امبری” وقتاً فوقتاً بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور یمنی ساحلوں کے قریب تجارتی جہازوں پر ہونے والے حملوں کی نشان دہی کرتی رہتی ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2023 سے اب تک حوثی ملیشیا بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں کئی تجارتی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کر چکی ہے۔ ملیشیا کا دعویٰ ہے کہ وہ ایسے جہازوں کو نشانہ بناتی ہے جو "اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جا رہے ہوتے ہیں”۔ حوثیوں کے مطابق ان کارروائیوں کو غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں انجام دیا جاتا ہے، جہاں 7 اکتوبر 2023 سے جنگ جاری ہے۔
Like this:
Like Loading...