Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
on-world-biryani-day-the-high-commissioner-of-singapore-cooked-biryani

ورلڈبریانی ڈے، سنگاپور کے ہائی کمشنر نے پکائی بریانی

Posted on 08-07-2024 by Maqsood

ورلڈبریانی ڈے، سنگاپور کے ہائی کمشنر نے پکائی بریانی

نئی دہلی،7جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

ہندوستان میں سنگاپور کے ہائی کمشنر سائمن وونگ نے اتوار کو بریانی تیار کرکے عالمی بریانی کا دن منایا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گھر پر بریانی بناتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، واہ، اس سے بہت اچھی خوشبو آ رہی ہے۔ ٹھیک ہے، چلو دیکھتے ہیں۔اوکے، آپ کو بس اسے نیچے سے اچھی طرح سے ہلانا ہے تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہو جائیں۔، میرے خیال میں یہ چل رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ برصغیر کا مقبول ترین کھانا بریانی ہے۔ اب یہ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ان دنوں مختلف قسم کی بریانی بن رہی ہے جس میں کلکتہ والی بریانی، حیدرآبادی بریانی، یخنی بریانی، دم بریانی، لکھنوی بریانی، سندھی بریانی،کچی بریانی سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں میسوری بریانی، میمنی بریانی، کلیانی بریانی، مغلئی بریانی یا کوفتہ بریانی بھی کھانے والے لوگ موجود ہیں۔

بریانی کی اس کے علاوہ بھی بہت سی قسمیں ہیں اور ان دنوں تومچھلی بریانی،جھینگابریانی، سبزی بریانی، جیسے الفاظ بھی سننے کو ملتے ہیں۔آج ہندوستان ہی نہیں دنیا بھر میں بریانی ملنے لگی ہے اور ریسٹوراں سے لے کر گھروں تک میں پکنے لگی ہے۔ برصغیر کے لوگوں کے بیچ تو بریانی مقبول ہے ہی مگر اب تو اس کا ذائقہ غیر ملکیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور اس کی مقبولیت سرحد کی حدود کو پار کر رہی ہے۔ یہی سبب ہے کہ اب ورلڈ بریانی ڈے بھی منایا جارہا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb