سعودی قیادت کا مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں پر روسی صدر سے اظہار تعزیت
ریاض۔ماسکو ،۲۵؍جولائی
(پی ایس آئی)
سعودی عرب نے مشرقی روس میں مسافر طیارے کے حادثے پر روسی صدر ولادی میر پوتین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پوتین کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ "ہمیں روسی وفاق کے مشرقی علاقے آمور میں ایک مسافر طیارے کے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی خبر ملی۔
Rain Coat : Solimo polyester Water Resistant Long Rain Coat ( Blue, Xx Large)
ہم اس سانحے میں آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں … ہم آپ کے لیے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور روسی عوام کے لیے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ خدا کرے کہ آپ کو کسی قسم کی پریشانی نہ دیکھنی پڑے۔”سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان نے بھی صدر پوتین کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ "مجھے روسی وفاق کے مشرقی علاقے آمور میں ایک مسافر طیارے کے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی اطلاع ملی۔
Rain Coat :PALAY® Long Rain Coat, Raincoat for Men Women Waterproof | Reusable Hooded Rain Poncho with Wide Brim | Lightweight Raincoat for Hiking, Travel, Motorcycle Riding
میں آپ سے، متاثرہ خاندانوں اور دوست روسی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، اور دعا گو ہوں کہ آپ کو کسی دکھ کا سامنا نہ ہو۔”واضح رہے کہ روسی ایمرجنسی سروسز نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔وزارت ہنگامی حالات کے مطابق، امدادی ٹیموں نے انٹونوف-24 طرز کے اس مسافر طیارے کا ملبہ روس کے انتہائی مشرقی علاقے میں تلاش کیا، جو جمعرات کو ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔



فلسطینیوں کی ہلاکتیں بلکہ نسل کشی نظر نہیں آرہی ہے اس چاپلوس کو ۔۔۔۔