Skip to content
زندگی کے تمام شعبوں میں جمعیۃ کے اکابرین نے جو قربانیاں اور مثالی خدمات انجام دی ہیں دنیا میں کہیں بھی اسکی نظیر نہیں مل سکتی۔
جامع مسجد کیسرا ضلع میڑچل میں جمعیۃ علماء کی ممبر سازی مہم کا ایک روزہ جائزہ اجلاس سے محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری اور دیگر کا خطاب۔
حیدر آباد (13؍ جولائی2025) مفتی محمود عالم قاسمی صدر جمعیۃ علماء شاہ میر پیٹ منڈل ضلع میڑچل ملکاجگیری کے بموجب ضلع سطح پر ممبر سازی مہم کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس جامع مسجد کیسرا میں صدر مسجد انتظامی کمیٹی عالی جناب محمد عظیم صاحب کی سرپرستی , محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ کی صدارت , اور مفتی عبدالباقی صدر جمعیۃ علماء ضلع میڑچل کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد اور مولانا قاضی سید افتخار الدین قاسمی نظامی صدر قاضی حلقہ شاہ میر پیٹ و ملکاجگیری نے شرکت کی اور اجلاس سے خطاب بھی فرمایا ۔
مولانا مصدق القاسمی صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد نے جنگ آزادی میں جمعیۃ علماء کے اکابرین کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے علماء برادری سے اپیل کی کہ مسلمانوں کو جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے جوڑکر پورے جوش اور ایمانی جذبہ کے ساتھ اصلاح معاشرہ کے لئے اپنے آپ کو کمر بستہ کرلیں ۔ کیونکہ آنے والا وقت بہت نازک ہے اور عوام کا ایک بڑا طبقہ علماء کو اپنا مسیحا تصور کرتی ہے ۔ مولانا سید قاضی افتخار الدین قاسمی نظامی نے جمعیۃ علماء کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا حضرت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب دامت برکاتہم کی خدمات اور قربانیوں کو قابل تحسین اور لائق تقلید قرار دیا ۔
صدر اجلاس جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء نے اپنے صدارتی خطاب میں جمعیۃ کی تاریخ اور کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں جمعیۃ کے اکابرین نے جو قربانیاں اور مثالی خدمات انجام دی ہیں دنیا میں کہیں بھی اسکی نظیر نہیں مل سکتی۔ جناب مولانا مفتی محمد ساجد ناصری بانی وناظم معہد الصفہ حیدرآباد نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ریاستی صدر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم کی تیس سالہ خدمات اور کامیاب قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام موجود ممبران سے اپیل کی کہ چنگی خطوط پر ممبر سازی مہم کو 31/ جولائی تک مکمل کرلیں ۔
مفتی سرور قاسمی صدر جمعیۃ علماء کھاپرا منڈل , مولانا محمود سبیلی ناچارم , مولانا بشیر الحسن فلاحی قطب اللہ پور اور جناب محمد شعیب شاہ میر پیٹ نے بھی اظہار خیال فرمایا۔پروگرام کا آغاز مفتی سرور صاحب امام و خطیب مسجد نور الہی کھاپرا کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا , منڈلوں کے صدور و عہدیداران جمعیۃ علماء کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے بھی جائزہ اجلاس میں شرکت کرکے جمعیۃ علماء سے اپنی محبت اور اٹوٹ وابستگی کا ثبوت دیا ۔
کیسرا سے ڈاکٹر سلمان , قطب اللہ پور سے مولانا امداداللہ قاسمی مولانا شمشیر صاحب مولانا شاہد صاحب کوکٹ پلی سے مولانا دیانت قاسمی اپنے رفقاء کے ساتھ ناگارم سے مولانا مسرور عالم مظاہری اور حافظ بدرالحق اپنے رفقاء کے ساتھ , مولا علی سے مولانا ظفیر الدین صاحب مظاہری حافظ منور حسین رحمانی اور مفتی عبیدالرحمٰن قاسمی اپنے رفقاء کے ساتھ کھاپرا سے حافظ نجم الدین اپنے رفقاء کے ساتھ لالہ گوڑہ سے مولانا خورشید صاحب , مولانا اظہر القادری صاحب حافظ عبدالمنان اپنے رفقاء کے ساتھ جگن گوڑہ سے مفتی عبدالرحمٰن قاسمی اپنے رفقاء کے ساتھ اور میڑچل سے مولانا ریاض قاسمی مولانا ضیاء الاسلام قاسمی نے اپنے رفقاء کے ساتھ شرکت کی ۔
مولانا مصدق القاسمی صاحب کی دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔
Like this:
Like Loading...