Skip to content
گمراہ افکار و نظریات سے بچنے کے لئے اسلام کی بنیادی عقائد و تعلیمات سے واقف ہو نا ضروری
تفہیم ختم نبوت ورک شاپ سے مولانا شاہ جمال الرحمن، مولانا ارشد علی قاسمی، مفتی تجمل حسین قاسمی اور دیگر علماء کے خطابات
پریس نوٹ:5اگسٹ (پریس ریلیز)
ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام مسجد دار العرفان ریڈ ہلز میں مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی کی جانب سے ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورک شاپ منعقد ہوا ، اس موقع پر حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ) نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا: اسلام میں عقیدہ کی بنیادی اہمیت ہے، عقائد کی درستگی کے بغیر اسلام سے وابستگی خطرہ میں پڑجاتی ہے اور ایمان محفوظ نہیں رہتا ، اس لئے ہم میں سے ہر ایک کو اسلام کے بنیادی عقائد و تعلیمات سے واقف ہو نا ضروری ہے ، سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے صدر محترم نے کہا: اسی مقصد کے لئے اس طرح کے پروگرام رکھے جاتے ہیں، تاکہ عام مسلمان اسلام کے بنیادی عقائد و تعلیمات سے آگاہ ہوں اور وہ معاشرہ میں سرگرم باطل فر قوں کے گمراہ افکار و نظریات کے شکار نہ ہوں،
مولانا نے کہا: مریض کا ڈاکٹر کے یہاں جانے اور دوائی لے کر آنے سے اس کی بیماری دور نہیں ہو جاتی جب تک کہ وہ دوائی استعمال نہ کر لے اور ڈاکٹر کے بتائے ہوئے پر ہیز پر عمل نہ کر لے ، اسی طرح صرف پروگرام میں شریک ہو جانا اور بیانات سن لیانا کافی نہیں، پروگرام میں علماء کرام کی بیان کر دہ باتوں پر عمل کر نا ضروری ہے، مولانا محمد ارشد علی قاسمی( سیکریٹر ی مجلس تحفظ ختم نبوت)نے کہا: معاشرہ میں سرگرم باطل فر قوں کی ایمان سوز سر گرمیوں کی وجہ سے شہر اور دیہاتوں میں ارتداد کی سنگین صور تحال ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اور اپنی نسلوں کی ایمان کی فکر کریں ،خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ دینی تربیت دے کر انہیں اسلامی فکر بھی ڈھالنے کی بھر پور کوشش کریں، مولانا نے کہا: کبھی ہم دیہاتوں کو بھی جایا کریں وہاں براہ راست اپنی آنکھوں سے دیہات کے مسلمانوں کے دینی و مذہبی حالات کا مشاہدہ کریں، پھر ان دیہاتوں میں مکاتب کے قیام اوردینی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنے اندر عزائم وارادے پیدا کریں،
مولانامفتی تجمل حسین قاسمی( سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی) نے کہا صحابہ کرامؓکی مقدس جماعت کے اعمال و افعال نہ صرف یہ کہ ہمارے لئے ’’مینارۂ نور‘‘ ہیں بلکہ’’ معیارحق‘‘ بھی ہے،ان کی شان میں ادنیٰ گستاخی و بے احترامی ایمان سے محرومی کا خطرہ ہے ،اہل سنت و الجماعت کی شان و پہچان یہ ہے کہ وہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہار ؓ سے یکساں عقیدت و محبت رکھتے ہیں، مولانا عبید الرحمن اطہر نے کہا: ہمیں اپنے نوجوانوں اور نو نہالوں کے دل و دماغ کو اسلامی بنانا ہے تو ہم خود اپنے اسکولس قائم کریں اور مذہبی تعلیم کو خوب اہمیت دیں، مولانا عبد الملک مظاہری نے کہا : خود کو احمد یہ جماعت کہنے والا قادیانی فر قہ اسلامی تاریخ کا بدترین فتنہ ہے ، مسلمانوں کو اس کے کفر یہ عقائد و نظریات سے ہو شیار رہنے کی ضرورت ہے، مولانا سیدا حمد ومیض ندوی نے کہا: حدیث کو حجت مانے بغیر کوئی شخص شریعت پر عمل پیرا نہیں ہو سکتا ، خود کو اہل قرآن کہنے والے حقیقت میں منکرین حدیث ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مولانا مفتی انعام الرحمن جمیل قاسمی نے کہا: بیمار ہو نے پرشریعت میں علاج کروانے کا حکم دیا گیا، فیاض بن یاسین اور اس کے پیرو کار اس بات کو نہیں ماتے ، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ ہے،
مولانا انصار اللہ قاسمی نےکہا: فتنۂ گوہر شاہی کا موجودہ سر غنہ یونس الگوہر ہے ، تصوف اور روحانیت کے نام پر اس شخص کے کفر یہ افکاو خیالات سے بچنے کے لئے اسلامی تصوف کی حقیقت کو سمجھنا ضروری ہے، اسلام میں جو شخص جتنا زیادہ شریعت کا پابند ہو گا اور سنتوں کا اہتمام کرے گا، اس کے اندر اتنی ہی زیادہ رو حانیت آئے گی، شریعت اور طریقت میں فر ق کر نا کھلی ہو ئی گمراہی ہے، مولانا وجیہ الدین قاسمی نے کہا: احادیث میں حضرت مہدی کے ظہور، حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول اور دجال کے خروج کی علامت تفصیل سے بیان کی گئیں،
ان احادیث کی روشنی میں شکیل بن حنیف کا دعوی سوائے جھوٹ اور فریب کے کچھ نہیں،مسلمان اس کے فتنہ سے ہو شار و چوکنا رہیں ، قبل ازیں جناب حافظ و سیم صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے تفہیم ختم ورک شاپ کا آغاز ہوا،حافظ زبیر رحمانی نے ہدیۂ نعت پیش کی ، مولانا مستقیم الدین قاسمی (جنرل سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نامپلی)نے پروگرام کی کاروائی چلائی، مولانا مفتی غلام محمد نوید قاسمی( صدر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ نام پلی) کی نگرانی میں فرسٹ لانسر ، ملے پلی اور جھرہ کے نوجوان علماء و حفاظ اور احباب نے انتظامات میں حصہ لیا۔حضرت مولانا شاہ جمال الرحمٰن صاحب کی دعاء پر پروگرام بحسن و خوبی اختتام کو پہونچا۔
Like this:
Like Loading...