Skip to content
نئی دہلی۔5اگسٹ(ایجنسیز) 5 بنگلہ دیشی شہریوں کو لال قلعہ کے احاطے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ سب غیر قانونی تارکین وطن ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ان سبھی کی عمر تقریباً 20-25 سال ہے اور وہ دہلی میں مزدوری کرتے ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے کچھ بنگلہ دیشی دستاویزات برآمد کی ہیں۔ پولیس ان لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ ہفتہ کو ایک خصوصی آپریشن کے تحت دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ایک ٹیم ایک ڈمی بم کے ساتھ لال قلعہ میں داخل ہوئی تھی۔ یہ ایک سخت سیکیورٹی چیکنگ عمل تھا، جو سیکیورٹی تیاریوں کی حقیقت کو جانچنے کے مقصد سے انجام دیا گیا تھا۔
Like this:
Like Loading...