Skip to content
جماعت اسلامی ممبئی میٹرو اور ریڈ اینجلس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
ممبئی،4اگسٹ ( پریس نوٹ)
انسانی خدمت اور فلاحی جذبے کے تحت کام کرنے والی ریڈ اینجلس اور جماعت اسلامی ممبئی کی جانب سے خون کی قلت کے مسئلے کو کم کرنے اور ضرورت مند مریضوں کی بروقت مدد کی جا سکے اس جذبہ کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔
کیمپ صبح 10 بجے شروع ہوا اور شام 5و بجے تک جاری رہا۔ اس دوران درجنوں رضاکاروں اور عام شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا خون عطیہ کیا۔ وکرولی یونٹ میں 59 یونٹس اور چیتا کیمپ میں 45 یونٹس جمع کئے گئے ۔ کیمپ میں طبی ماہرین اور تربیت یافتہ عملہ موجود تھا جنہوں نے عطیہ دہندگان کی مکمل طبی جانچ کے بعد خون لیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی وکرولي کے مقامی امیر پرویز چودھری صاحب اور چیتا کیمپ میں جناب غيا ث الدین صاحب اور دیگر ولنٹیٹر نے اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس کیمپ میں شہر کی بار اثر شخصیت رجول پٹیل نے شرکت کی اور دوران گفتگو کہا کہ اس طرح فلاحی اقدامات نہ صرف انسانی جانیں بچانے کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ معاشرے میں خدمت، یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام بھی دیتے ہیں۔
کیمپ کے کامیاب انعقاد پر جماعت اسلامی ممبئی نے تمام عطیہ دہندگان، رضاکاروں اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے مفید پروگرامز کے انعقاد کا عندیہ دیا۔
Like this:
Like Loading...