Skip to content
نیو دہلی،7اگسٹ( ایجنسیز)لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہول گاندھی نے آج پریس کانفرنس کی اور کچھ ایسی معلومات فراہم کیں جو الیکشن کمیشن کو متاثر کرتی ہیں۔ کانگریس کی زمینی تحقیقات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے "ووٹ چوری” کا ایک سنگین الزام لگایا، اور یہ دعوی کیا کہ بی جے پی مبینہ طور پر پانچ مختلف تکنیکوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ان الزامات کے بعد سے الیکشن کمیشن سو نہیں پا رہا ہے اور راہل گاندھی کو فوراً خط بھیجا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کرناٹک کے چیف الیکٹورل افسر نے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو خط لکھ کر نااہل ووٹرس اور اہل ووٹرس کے نام ہٹانے کے الزامات پر حلف نامہ طلب کیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایکر پورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف الیکٹورل افسر نے راہل گاندھی اور کانگریس کے نمائندہ وفد کو جمعہ کے روز 1 بجے سے 3 بجے کے درمیان ملاقات کا وقت دیا ہے۔
کرناٹک الیکشن کمیشن نے جمعرات کو راہل گاندھی کے ذریعہ ووٹر لسٹ میں دھاندلی کے الزامات پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کرناٹک کے الیکشن کمشنر نے راہل گاندھی کے نام جو خط لکھا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نمائندہ وفد نے 8 اگست 2025 کو سی ای او (چیف الیکٹورل افسر) سے ملاقات کرنے اور ایک عرضداشت پیش کرنے کے لیے وقت طلب کیا تھا، جس کے لیے دوپہر 1 سے 3 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
Like this:
Like Loading...