Skip to content
	
		
					
											
							 
						 
					
					
					
						
							
	
		
		
				
			 
		 
		
	
		پریس نوٹ: 13اگسٹ(پریس نوٹ) مولانا محمد انصار اللہ قاسمی (آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ) کےبموجب جامع مسجد حضور آباد ضلع کریم نگر میں مجلس تحفظ ختم نبوت کریم نگر کی جانب سے ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ور ک شاپ کے موقع پر مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے ہاتھوں اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروری معلومات پر مشتمل ایک اہم کتاب’’ اسلامی کوئیز تیلگو‘‘ کی رسم اجراء عمل میں آئی،کتاب کے مرتب جناب شاہ نواز صدیقی (معاون مجلس تحفظ ختم نبوت) ہیں،یہ کتاب خاص طور پر تیلگو جاننے والے مسلمان بھائیوں کے لئے لکھی گئی،
اس میں سوال و جواب کے انداز میں بہت ہی عام فہم اور آسان طریقہ پر اسلام کے بنیادی عقائد ، عبادات ،سیرت، صحابہ کرام ؓ، اہل بیت اطہارؓاور مسئلے مسائل سے متعلق ضروری معلومات پیش کی گئیں، تیلگو سے واقف مسلمانوں کے لئے اس کتاب کا مطالہ یقیناً مفید ہو گا،کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر مولانا مفتی یونس قاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر، مولانا مفتی غیاث محی الدین صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کریم نگر، مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت اور دیگر علماء کرام موجود تھے، یہ کتاب دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت متصل مسجد الماس ، کالی قبر چادر گھاٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے، مزید تفصیلات فون نمبرات :9958030527،9949144557 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
    Like this:
Like Loading...