Skip to content
مدرسہ عربیہ تحفیظ القرآن ٹرسٹ محبوب نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان اجلاس
بعنوان ذکر محاسن و اعتراف خدمات
۔۔۔۔۔۔
محبوب نگر،13 ؍اگسٹ( حافظ ادریس مصباحی)حافظ و مولوی محمد ادریس مصباحی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ تحفیظ القرآن ٹرسٹ طیب نگر رامیا باولی محبوب نگر تلنگانہ کے زیر اہتمام ایک اجلاس بعنوان ذکر محاسن و اعتراف خدمات الحاج حکیم حافظ و قاری زاہد الرحمن صاحب قاسمی رحمتہ اللہ علیہ بتاریخ 17 اگسٹ بروز اتوار بعد نماز مغرب الماس فنکشن ہال رامیا باولی محبوب نگر تلنگانہ میں منعقد ہے.
جس کی صدارت عالم اسلام کی مشہور و معروف شخصیت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی دامت برکاتہم العالیہ صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم مدرسہ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد فرمائیں گے۔اور حضرت مولانا امیر اللہ خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم نگرانی کریں گے
ان کے علاوہ مقامی علمائے کرام کے قیمتی خطابات ہوں گے نوٹ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا محمد شفیع اللہ قاسمی مولوی مختار حافظ نور اللہ و حافظ امداد اللہ و جمیع اراکین کمیٹی مدرسہ تحفیظ القرآن ٹرسٹ نے عامۃ المسلمین سے التماس کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں اس اجلاس میں شرکت فرمائیں۔
Like this:
Like Loading...