Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
governments-silence-on-chinese-intrusion-dangerous-priyanka-gandhi

چینی دراندازی پر حکومت کی خاموشی خطرناک: پرینکا گاندھی

Posted on 08-07-2024 by Maqsood

چینی دراندازی پر حکومت کی خاموشی خطرناک: پرینکا گاندھی

نئی دہلی ،۸؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چین کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہندوستانی سرحد میں گاؤں آباد کردیے ہیں اور تقریباً چار ہزار مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا ہے لیکن مودی حکومت اس معاملہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے مسز واڈرا نے کہا کہ خبر یہ بھی ہے کہ اروناچل پردیش میں اپنی دراندازی کی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے اب چین لداخ کے علاقے میں بھی بنکر بنا رہا ہے۔ چین کی سرحد پر ہمارے گشت کے 65 پوائنٹس تھے جن میں سے 26 پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور اب وہ اپنی عسکری سرگرمیوں کو مزید موثر بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین نے ہندوستانی علاقے میں اپنے گاؤں بسا لیے ہیں اور بنکر بھی بنا رہا ہے۔ ہندستان کی تقریباً 4000 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ اروناچل پردیش کے 30 مقامات کے ناموں کی فہرست جاری کی۔ ہم نے ایل اے سی پر اپنے 65 پٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 کو کھو دیا ہے۔ میڈیا یہ سب باتیں کہہ رہا ہے اور یہ معلومات عوامی طور پر دستیاب ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اب بھی کہہ رہے ہیں کہ نہ کوئی داخل ہوا تھا اور نہ ہی کوئی داخل ہوا ہے۔

مودی سرکار کس دباؤ میں ہندستان کی سرحدی سلامتی اور سالمیت کے حوالے سے اتنے سمجھوتے کر رہی ہے؟کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بھی ایک دن پہلے چینی مداخلت پر مودی حکومت پر حملہ کیا تھا اور کہا تھاکہ چین مشرقی لداخ میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے اور اپنی مذموم سرگرمیوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ اب خبر ہے کہ چین مشرقی لداخ میں پینگونگ جھیل کے نزدیک کھدائی کرکے بنکر تعمیر کر رہا ہے۔ چین نے یہ بنکر سرجاپ ملٹری بیس کے نزدیک بنائے ہیں، جس پر ہندستان کا دعویٰ رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb