Skip to content
ماہ ربیع الاول میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرست کی جانب سے
شہر و اضلاع میں عشرۂ ختم نبوت کے عنوان سے جلسوں کا اہتمام
حیدرآباد،31اگسٹ(پریس نوٹ) مولانا انصار اللہ قاسمیؔ آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب ماہ ربیع الاول میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام ریاست تلنگانہ و آندھرا کے مختلف اضلاع اور گریٹر حیدرآباد کے مختلف محلوں میں عشرۂ ختم نبوت کے عنوان سے مسلسل دس روز ہ جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ جلسے ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ضلعی شاخوں کی جانب سے کریم نگر، ورنگل، نظام آباد ، ظہیر آباد ، کھمم ، بھدداری کتہ گوڑم ، گنٹور، نر مل، آرمور، آصف آباد ، مٹ پلی، بچکنڈہ ، بسواکلیان اور بیدر کرناٹک میں منعقد ہو ں گے ، اس کے علاوہ گریٹر حیدرآباد کے مقامی حلقوں کی جانب سے ٹولی چوکی ، قطب اللہ پور، نامپلی، بنڈلہ گوڑہ، اُپل، پٹن چیرو،جوبلی ہلز اور صنعت نگر میں یہ جلسے رکھے جائیں گے ، ان جلسوں میں خصوصی طور پر سیرت النبی ﷺ کا ایک اہم ترین اور بنیادی عنوان’’ نبی ﷺ کی شان ختم نبوت‘‘ کو بیان کیا جائے گا، اس کے علاوہ مسلمانوں کے دین و ایمان کی حفاظت کے لئے مختلف ارتدادی فتنوں پر روشنی ڈالی جائے گی، ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمہ داران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا محمد عبد القوی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا مصلح الدین قاسمی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اور مولانا محمد ارشدعلی قاسمی نے تمام برادارانِ اسلام سے ان جلسوں میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...