Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had immense love for his Ummah.

جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور اورنظمائے اعلی کا مشاورتی اجلاس

Posted on 04-09-2025 by Maqsood

جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور اورنظمائے اعلی کا مشاورتی اجلاس۔ ۵؍ تا ۱۵؍ ستمبر ۲۰۲۵؁ء ضلعی سطح کے انتخابات کی تاریخوںکو قطعیت دے دی گئی ۔ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا بیان

حیدرآباد (۳؍ ستمبر 2025)

جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور اورنظمائے اعلی کا مشاورتی اجلاس آج زوم آیپ پر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر صدارت :حضرت مولانا سید حسان الدین صاحب قاسمی مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ریاستی جنرل سکریٹری محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے اجلاس کے اغراض ومقاصدپر روشنی ڈالی۔مفتی الیاس احمدحامد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل نے منڈل تعلقہ جات اور ضلع کے ممبران کو کس طرح اراکین منتظمہ میں شامل کیاجاتا ہے۔ اور کتنے ممبرسازی پر کتنے افراد کو منتظمہ میں شامل ہونا ہے اس پر تفصیلی بات کی چیت کی۔ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ الحمد للہ ریاست کے تقریبا منڈل اور تعلقہ جات میں انتخابات تکمیل ہو چکے ہیں۔بقیہ منڈلوں اور تعلقہ جات کے جو انتخابات ہونے ہے۔ ضلعی صد ور اپنے نگرانی میں اس کوتکمیل کروالیں ۔ ۵؍ تا ۱۵؍ ستمبر ۲۰۲۵؁ء ضلعی سطح کے انتخابات کی تاریخوںکو قطعیت دے دی گئی ۔ اس میں ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے مبصرین کو روانہ کیا جائے گا۔اور انہوں نے کہا کہ ریاست میں کئے لاکھ ممبر سازی ہوئی ہیں۔ اور کئے ہزار ایکٹوممبر ان بنے ہے ۔ جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور اور نظمائے اعلی سے درخواست کی گئی ہے کہ ضلعی اراکین منتظمہ و ایکٹوممبران کے نام ‘پتہ اور فون نمبر ات کے ساتھ فہرست ریاستی دفتر کو جلد ازجلد ارسال فرمائیں ۔اور منتظمہ کی فہرست ممبر سازی کے استعمال اور غیر استعمال شدہ رسائد اور کوٹلہ کی رقم ضلعی جمعیۃ علماء کے دفتر پر جمع کرلیں ۔مزید انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عنقریب ریاست جمعیۃ علماء کی انتخابی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔اس اجلاس میں مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع حیدرآباد ‘ مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ‘ مولانا مظہر صاحب قاسمی صدر جمعیہ علماء ضلع جگتیال ‘مولانا عبد اللہ اظہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد‘ مولانا عبد العظیم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ورنگل ‘ مفتی عبد السلام صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ مولانا عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع گدوال ‘ مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر ‘ مولانا عبد القوی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع مکتھل ‘ مولانا عبد الوارث صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ونپرتی‘ حافظ محمد ابوبکر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع عادآباد‘ مولانا مقصود احمد طاہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی ‘ مفتی محمد اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈ ی‘مولانا مسیح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک ‘ مولانا عبد الرقیب صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی ‘مولانا محمد لیق صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع پداپلی‘ مولانا عبد الکریم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کتہ گوڑم مفتی عبد المعزشامزی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جگتیال ‘ محترم محمد یونس صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع قطب اللہ پور ملکاجگری ‘ مفتی عبد الباقی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ملکاجگری حافظ محمد فرقان سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ مولانا محمد استقام الدین جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پداپلی ‘ حافظ محمد مجاہد صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ورنگل مولانا عبد الرحمن صاحب جنگاؤں‘ مولانا سلیم صاحب ملگ اور دیگر جمعیۃ علماء کے ذمہ داران شریک تھے ۔مولانا سید احسان الدین صاحب کی دعاپر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d