Skip to content
کاماریڈی میں بارش سے متاثرہ افراد میں اناج بلانکٹ کی تقسیم .
مفتی عبد العلیم رفقاء علماء عظام حیدرآباد کی آمد
کاماریڈی،6ستمبر(الہلال میڈیا)
کاماریڈی میں حالیہ دنوں بارش سے متاثرہ گھروں کا سروے کرتے ہوئے مفتی حسین احمد حسامی ، سید احمد ، سید نعیم الدین نے اسلام پورہ ، برکت پورہ ، اعظم پورہ ، سرم پلی ، نرسنہ پلی کا دورہ کرتے ہوئے مستحقین کی نشان دہی کر کے حیدرآباد رحمت ٹرسٹ کے ذریعہ اناچ و بلانکٹ وغیرہ کی ڈور ٹو ڈور بلا مذہب و ملت تقسیم عمل میں لائی گئی ، اس موقع پر رحمت ٹرسٹ حیدرآباد کے ذمہ داران مفتی عبد العلیم عابد مولانا عثمان حافظ رفیق حافظ عبد الرحیم حافظ احتشام حافظ ریاض حافظ برکت عبدالرحمٰن محمد صہیب ودیگر حفاظ وعلماء نے بنفس نفیس شریک رہتے ہوئے کام کو بحسن وخوبی انجام دیا مفتی عبد العلیم عابد نے کہا کہ نبی رحمت ﷺ نے فرمایا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا اور ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنا بڑی سعادت کی بات ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دائمی سنت ہے اسی کے پیش نظر کاماریڈی آنا ہوا حالیہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے کاماریڈی میں متعدد علاقوں میں مشکلات پیش آئی آج علماء کرام کا وفد حیدرآباد سے آنا ہوا
اس موقع پر مفتی حسین احمد حسامی نے حیدرآباد سے ٹرسٹ کے تحت آنے والے علماء کرام کی ٹیم اور مفتی عبد العلیم عابد کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ملک کی گنگا جمنا تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے بلا تفریق مذہب و ملت بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...