Skip to content
دوحہ،10ستمبر(ایجنسیز)طر کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے منگل کو دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی تصاویر نشر کی ہیں جن میں جائے وقوعہ سے اٹھتا ہوا دھواں اور عمارت کو پہنچنے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس فضائی حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ تل ابیب نے کہا کہ یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے کی گئی۔
آج سہ پہر کے بعد دوحہ کے علاقے کتارا میں دھماکوں کی ایک لہر سنائی دی۔ العربیہ کے ذرائع کے مطابق یہ اسرائیلی حملہ اس وقت کیا گیا جب حماس کا وفد جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی تجویز پر تبادلہ خیال کر رہا تھا۔
ایک ذریعے نے العربیہ کو بتایا کہ قطر میں حماس کے وفد کو اجلاس کے دوران ہی نشانہ بنایا گیا۔ ادھر ایک اسرائیلی عہدے دار نے کہا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ قطر میں اس حملے میں مارے گئے، جبکہ تنظیم کے ایک اور رکن زاہر جبارین بھی ہلاک ہوئے۔ العربیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنما خالد مشعل بھی اجلاس میں شریک تھے۔
Like this:
Like Loading...