Skip to content
نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں وقف ترمیمی ایکٹ کے بارے میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے عبوری حکم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ عبوری حکم امت مسلمہ کے مذہبی حقوق اور وقار کا مکمل تحفظ نہیں کرتا ہے، کیونکہ اس نے ایکٹ کی صرف بعض دفعات پر روک لگائی ہے جبکہ کئی خطرناک شقوں کو برقرار رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی کے قومی نائب صدر محمد شفیع وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی گزاروں میں سے ایک ہیں۔
اگرچہ چند شرائط پر روک جزوی طور پر راحت فراہم کرتا ہے، لیکن ایکٹ کی درج ذیل دفعات وقف کے نظام کے لیے شدید خطرہ لاحق ہیں:
وقف کے معاملات پر لمیٹیشن ایکٹ کا پابند، صارف کے ذریعہ وقف کا خاتمہ، مقررہ علاقوں میں وقف بنانے پر پابندی
ایس ڈی پی آئی کو ریاستی وقف بورڈ اور قومی وقف کونسل میں غیر مسلموں کی شمولیت پر روک لگانے سے عدالت کے انکار پر افسوس ہے، جسے پارٹی انتہائی مایوس کن اور غیر منصفانہ قرار دیتی ہے۔ یہ مکمل فتح نہیں ہے۔ بلانکٹ اسٹے لگانے سے انکار کر کے، ایکٹ کے زہریلے ڈیزائنوں کو اب بھی پنپنے کی اجازت ہے۔اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے مزید متنبہ کیا کہ وقف املاک کی لازمی رجسٹریشن جیسی دفعات، جو تاریخی وقف کو خارج کرنے کا باعث بن سکتی ہیں، کمیونٹی پر لٹکتی تلوار کی طرح رہیں۔ایس ڈی پی آئی نے اس سخت قانون سازی کے خلاف اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین ظاہر کیاکہ سپریم کورٹ اپنے حتمی حکم میں وقف ترمیمی قانون پر مکمل روک لگا کر مکمل انصاف فراہم کرے گی۔
Like this:
Like Loading...