Skip to content
مدرسہ دعوت القرآن ریاست نگر حیدرآباد کے زیر اہتمام چوتھا عظیم الشان جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و ختم درس بخاری شریف
128 فارغ طالباء طالبات میں تقسیمِ اسناد وخمار
مفتی شعیب اللہ خان صاحب بنگلور مقامی علماء کرام اور اکبر الدین اویسی مہمان خصوصی ہوں گے
ملک کے مشہور نعت خواں حضرات مولانا محسن احسان قاسمی اور مفتی طارق جمیل قنوج بھی رونق محفل ہوں گے
حیدرآباد،18؍ستمبر(الہلال میڈیا)
صدر مدرس مولانا عبد الحلیم اسعدی صاحب کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ہٰذا کا چوتھا عظیم الشان باوقار اجلاس عام بضمن تکمیل حفظ قرآن مجید و ختم درس بخاری شریف و دستاربندی حفاظ کرام و تقسیم اسنادات بتاریخ ۲۱؍سپٹمبر م ۲۸ ربیع الاول بروز اتوار بوقت۹؍بجے صبح بمقام شان باغ پیالیس فنکشن ہال اور گولڈن فنکشن ہال گنبد روڈ عیدی بازار حیدرآباد منعقد ہوگا، جس کی صدارت استاذ الحفاظ و العلماء مولانا عبد القادر صاحب ناظم مدرسہ مدینۃ العلوم کوداڑ صدر جمیعۃ علماء ضلع سوریا پیٹ اور سرپرستی محترم الحاج محمد فصیح الدین علی صاحب حال مقیم سعودی عربیہ فرمائیں گے۔
او ر نگرنِ جلسہ حضرت مولانامحمد مصدق القاسمی صاحب صدر سٹی جمعیۃالعلماء گریٹر حیدرآباد اور حافظ محمد یعقوب صاحب ناظم مدرسہ ہٰذاہوں گے۔
اس مبارک موقع پر مہمان خصوصی شہر گلستان بنگلور کے ممتاز عالم دین و باکمال مفتی متعدد کتابوں کے مصنف حضرت مفتی شعیب اللہ خان صاحب
بخاری شریف کا آخری درس دیں گے، اور حضرت کا خصوصی خطاب ہوگا اور اس کے علاوہ شیخ طریقت عارف باللہ حضرت شاہ جمال الرحمن صاحب
امیر شریعت تلنگانہ و آندھراپردیش اور رئیس القلم سید احمدومیض ندوی نقشبندی صاحب خلیفہ مجاز مولاناپیر ذوالفقار احمد نقشبندی مد ظلہ العالی
نیز حضرت مولانا محمد غیاث احمد رشادی صدر صفابیت المال انڈیا اور قائد مجلس و رکن اسمبلی جناب اکبر الدین اویسی صاحب کے
کلیدی خطابات ہوں گے۔ اسی طرح حضرت مولانا ارشد علی قاسمی سیکریٹری تحفظ ختم نبوت اور حضرت مولانا امجدعلی قاسمی حالِ مقیم امریکہ
اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے ۔
بثناخوان نبی اور مداحان رسول حضرت مولانا محسن احسان صاحب اور مفتی طارق جمیل قنوج اپنی مترنم آواز میں جلسہ کو تازگی بخشیں گے۔
اور محترم مرزا مصطفی سلیم بیگ صاحب کونسلر ایم آئی ایم حلقہ ریاست نگر کی بھی شرکت اور خصوصی توجہ ہوگی۔
ابتداء میں طلبۂ مدرسہ کا مختصرتعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے 128 خوش نصیب طلباء کی دستاربندی ہوگی اور اسنادات عطا کئے جائیں گے
اور عالمیت اور حفظ کی تکمیل کرنے والی طالبات کو بھی اسنادات اور خمارِ فضیلت پیش کیا جائے گا۔
لہٰذا نائب ناظم جامعہ ہذا، حافظ عبد الحی صاحب اورصدر مدرس مولانا عبد الحلیم صاحب نیز تمام اساتذہ و منتظمین و معلمات نے عامۃ المسلمین سے
کثیر تعداد میں مع دوست و احباب شرکت و استفادہ کی پر خلوص گذارش کی ہے ۔
نوٹ: خواتین و طالبات کے لیے پردے کا معقول نظم رہے گا‘اور شرکاء کے لیے بعد اجلاس طعام کا نظم رہے گا۔
Like this:
Like Loading...