Skip to content
تاشقند اسٹیٹ یونیورسٹی آف اورینٹل اسٹڈیز میں دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
ادب میں تہذیب و ثقافت کی عکاسی: بر صغیر اور وسط ایشیائی تہذیبی و ثقافتی روابط پر غور
لکھنو،21 ستمبر(ابوشحمہ انصاری)تاشقند اسٹیٹ یونیورسٹی آف اوریئنٹل اسٹڈیز کے جنوبی ایشیائی زبانوں اور ادب کا مرکز، سینٹر آف ساؤتھ ایشین لینگویج اینڈ لٹچر کے زیر اہتمام "ادب میں تہذیب و ثقافت کی عکاسی” کے عنوان سے دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد 18-19 ستمبر 2025 کو تاشقند میں کیا گیا۔اس کانفرنس میں وسط ایشیائی ممالک اور برصغیر کے تہذیبی و ثقافتی ،علمی و ادبی اشتراک کے امکانات پر غور کیا گیا۔اس کانفرنس کے انعقاد میں ڈاکٹر نیلوفرخود جائیوا، صدرشعبہ جنوب ایشائی زبان ادب اور پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور پروفیسر محیا عبد الرحمانوا کی خصوصی کاوشوں کا دخل رہا۔
دو روزہ کانفرنس میں ہندستان ، پاکستان ، ایران اور ازبکستان کے مندوبین نے شرکت کی۔اردو ، ہندی، انگریزی اور ازبیکی زبان میں تقریباً چالیس مقالے پیش کیے گئے۔بدلتے ہوئے عصری تناظر میں ایسی علمی و ادبی مجالس اقوام عالم کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ اور زبان و ادب کی ترقی میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں۔
افتتاحی اجلاس میں آئی سی سی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ابھے کمار نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ وائس ریکٹر پروفیسر دربیک سیف اللہ ایف نے صدارت کی اور پروفیسر قدرت اللہ امامنوف اور پروفیسر شہرت مرضیاتوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس سیمنار کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔
اس بین الاقوامی سیمینار میں ہندستان سے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، ڈاکٹر ملکھان سنگھ اور ڈاکٹر نصیب علی نے شرکت کی۔ اس موقع پر تینوں اسکالروں نے بھارتی ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی اخوت، ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پاکستان کے مندوبین میں پروفیسر جمیل اصغر، پروفیسر صدف نقوی، پروفیسر عمرانہ شہزادی اور ڈاکٹر فاطمہ جلال نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں شریک تمام اسکالرس اور شرکا نے ایشیائی ممالک کے مابین ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی وکالت کی۔اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اساتذہ ،اسکالرس اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی ان میں قابل ذکر پروفیسر الفت محب، ڈاکٹر تمارا خودجاییوا،ڈاکٹر مخلصہ شاہرہ میدوا، ڈاکٹر مرتضی مکتوبہ خوجاییوا۔ڈاکٹر ماہیرا عمروا،ڈاکٹر امیدہ ذاکیروا، شاہجہان سعداللہ ایف،ڈاکٹر کمالہ رحمت جانوا،نادرہ سعید نظروا نے شرکت کی
Like this:
Like Loading...