Skip to content
برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال کی ریسرچ اسکالر نعیم النساء قریشی کو عربی میں پی ایچ ڈی ایوارڈ
بھوپال،28ستمبر(پریس ریلیز)
برکت اللہ یونیورسٹی، بھوپال، کے شعبہ عربی اسٹڈی سینٹر کی محققہ، نعیم النساء قریشی بنت نور محمد قریشی نے ایک شاندار علمی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کا تحقیقی مقالہ، "پروفیسر محمد حسان خان کی اسلامی و عربی خدمات: ایک تجزیاتی مطالعہ”، بھارت میں عربی زبان کی اعلیٰ علمی روایت کے تسلسل اور فکری خدمات کے گہرے تجزیے کو پیش کرتا ہے۔ یہ کامیابی وسطی بھارت میں کلاسیکی علوم کی پختگی اور خصوصاً خواتین اسکالرز کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کو اجاگر کرتی ہے۔
ڈاکٹر نعیم النساءقریشی نے اپنی اس گراں قدر کامیابی کا سہرا اپنی نگراں اور شعبہ عربی کی سابق صدر ڈاکٹر عائشہ رئیس کمال، اور فیکلٹی آف ہیومینٹیز کی ڈین ڈاکٹر طاہرہ وحید عباسی کی ماہرانہ رہنمائی کے سر باندھا ہے۔ انہوں نے علمی دنیا کے ان اہم ستونوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی تحقیق کو تقویت دی۔ ان میں وسنت راؤ نائیک گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ، ناگپور کی سابق صدر شعبہ عربی ڈاکٹر افروز جبین، اسماعیل یوسف کالج کی صدر شعبہ ڈاکٹر شاہینہ عبید خان، اور دیگر رفقاء محمد شاہنواز ندوی، مہتاب عالم ندوی اور صدر عالم ندوی،تمام اہل خانہ اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔
یہ ڈگری برکت اللہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی کی بڑھتی ہوئی تحقیقی سرگرمیوں کا واضح ثبوت ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے کلاسیکی علوم میں گہری اور معیاری تحقیق کا ایک حوصلہ افزا معیار قائم کرتی ہے۔
Like this:
Like Loading...