فیسٹ میں تقریباً 600 طلبہ سے زائد نے استفادہ کیا ۔
گوونڈی ،9جولائی( پریس نوٹ)
مورخہ 7 جولائی 2024 کو، ہدا (ہیومن اپلفٹمنٹ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن) نے SIO گوونڈی (اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن، گوونڈی) کے تعاون سے گوونڈی کیریئر فیسٹ کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹ کا مقصد طلبہ کو تعلیمی میدان میں بہتر رہنمائی فراہم کرنا اور اُنہیں مختلف کیریئر آپشنز کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ اس فیسٹ میں تقریباً 600 طلبہ نے شرکت کی۔
تعلیمی میدان میں کمال:
اس سیشن میں پروفیسر عبید الرحمٰن (JIH میٹرو سیکریٹری) نے طلبہ کو "تعلیم کا مقصد” اور "دلچسپی اور قابلیت کے شعبے میں کمال” جیسے اہم نکات پر رہنمائی دی۔ طلبہ کو یہ بتایا گیا کہ تعلیم کا مقصد صرف نوکری حاصل کرنا نہیں بلکہ انسان کی شخصیت کو سنوارنا اور سماج میں بہتری لانا بھی ہے۔ اس کے علاوہ، طلبہ کو یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے شوق اور صلاحیت کے مطابق کسی بھی شعبے میں کمال حاصل کریں۔
دسویں اور بارہویں کے بعد کیا؟
اس سیشن میں عامر انصاری صاحب (ممبئی کے معروف کاؤنسلر) اور سعید انصاری صاحب نے طلبہ کو بتایا کہ دسویں اور بارہویں کے بعد کون کون سے کیریئر آپشنز موجود ہیں۔ مختلف شعبوں کی تفصیلات پیش کی گئیں اور یہ بتایا گیا کہ کون کون سے شعبے مستقبل میں زیادہ مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ اوسط طلبہ کے لئے بھی مفید کیریئر آپشنز پر بات کی گئی۔
صدارتی خطاب:
پروفیسر وسیم شیخ(صدر SIO ممبئی)نے صدارتی خطاب میں طلبہ کو تعلیمی اور اخلاقی پہلوؤں پر معاشرے کی تعمیر نو کے بارے میں تحریک دی۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ کس طرح وہ تعلیم کے ذریعے اپنی اور اپنے معاشرے کی بہتری کے لئے کام کر سکتے ہیں۔
انعامی تقریب:
تقریب کے اختتام پر، نیٹ، جے ای ای ایڈوانس، بارہویں کامرس، بارہویں سائنس، دسویں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے ٹاپرز کو انعامات دیے گئے۔
ذاتی رہنمائی:
پروگرام کے اختتام پر، طلبہ کی ذاتی رہنمائی کے لئے آٹھ مختلف میزیں لگائی گئیں۔ ہر میز پر مختلف شعبے کے ماہرین موجود تھے جو طلبہ کو مخصوص شعبے میں رہنمائی فراہم کر رہے تھے۔
مثلاً:
– میز 1: میڈیکل
– میز 2: انجینئرنگ
– میز 3: کامرس اور کاروبار
– میز 4: سماجی علوم اور ہیومینیٹیز (مثلاً UPSC)
– میز 5: قانون
– میز 6: پروجیکٹ مینجمنٹ اور آئی ٹی
– میز 7: صحافت
– میز 8: سرکاری خدمات
اس طرح، گوونڈی کیریئر فیسٹ 2024 کا اختتام کامیابی کے ساتھ ہوا، اور طلبہ نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔